جنرل نیوز
کوہیر میں مجلس کو تقویت، رکنِ اسمبلی کوثر محی الدین کی موجودگی میں اہم شخصیات مجلس میں شامل

سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں مجلس کی سیاسی سرگرمیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب مجلس کے رکنِ اسمبلی کاروان کوثر محی الدین کی موجودگی میں کئی افراد نے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر مجلس کے مقامی صدر محمد رفیع کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں محمد جواد بیگ، محمد جلیل مامو، محمد سید عقیل قریشی، خلیل باشا اور محمد نجیب نے مجلس میں شمولیت اختیار کی۔ رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عوامی مسائل، اقلیتی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے کارکنان پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں موجود قائدین نے بھی تنظیمی اتحاد اور آئندہ سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔




