جنرل نیوز

سینئر صحافی نسیم اشرف کا انتقال

حیدرآباد ۔سینئر صحیفہ نگار جناب سید نسیم اشرف حسینی کا قلب پر حملے کی وجہ سے آج صبح کی اولین ساعتوں میں ریاست کرناٹک کے رائچور میں انتقال ہو گیا۔

 

وہ کافی عرصہ سے صحافت سے وابستہ تھے انہوں نے کئی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں جن میں روزنامہ سیاست، ای ٹی وی اردو شامل ہیں۔اس وقت وہ دوردرشن کیندر حیدرآباد میں اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر اردو (کیژو) اور آل انڈیا ریڈیو میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

ان کے انتقال سے صحافتی برادری میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین آج سہ پہر کرناٹک کے رائچور میں انجام دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button