تلنگانہ

حیدرآبادمیں پہلی انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا کامیابی سے اہتمام

حیدرآباد ۔حیدرآبادمیں پہلی انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا کامیابی سے اہتمام کیاگیا۔ اس کانفرنس میں روحانیت ہم آہنگی اور جامع سماجی ومعاشی ترقی پر زوردیاگیا۔ ملک اور بیرون ملک سے کئی صوفی اسکالرس نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

 

جس کی صدارت عراق سے آنے والے ڈاکٹر شیخ محاند شوقی صبری نے کی۔جو فلوجا یونیورسٹی کے مفتی اعظم ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں حضرت قبلہ موسیٰ قادری حسن بابا صاحب۔ اور ماہرتعلیم فضل الرحمن خرم شامل ہیں۔ یونائیٹڈ کونسل آف صوفی ازم اور اورسیز تلنگانہ اسوسی ا یشن نے اس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

 

تلنگانہ اورسیز اسوسی ایشن کے صدر عرفان قریشی نے بتایاکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ صوفی ٹورازم کے ایک خاکے کو تیارکیاگیاہے۔ یونائیٹڈکونسل آف صوفی ازم کے محمد حسین پاشاہ نے کانفرنس کے انتظامات میں اہم رول ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button