خبر پہ شوشہ۔غضب کی سردی

کے این واصف۔ریاض سعودی عرب
سعودی محکمہ موسمیات کی جاری خبر کے مطابق ان دنون سعودی میں شدید سردی کی لہر ہے۔ مملکت کے جنوبی شہر تبوک اور آس پاس کے علاقوں میں تو برفباری تک ہورہی ہے۔
ہم نے حیدرآباد میں مقیم اپنے ایک دوست کو فون کیا، یہاں اس بات ذکر بے محل نہ ہوگا کہ کچھ برس قبل جب فون پر بات کرنے کی قیمت (چارجز ) ادا کرنی پڑتی تھی تو لوگ مختصر طور پر خیر خیریت کے بعد اللہ حافظ کہتے تھے۔ مگر جب سے انٹرنٹ پر بات فری ہونے لگی تو لوگ فون پر گھنٹوں لگے رہنے لگے۔
لہٰذا ہم نے بھی رسمی گفتگو کے بعد اپنے دوست کو سعودی کے شدید سرد موسم کی تفصیلات بتائیں۔ اور پھر حیدرآباد کے موسم کا حال پوچھا تو ہمارے بدلہ سنج دوست نے موسم کا حال کچھ مختلف انداز میں بتایا۔ کہنے لگے آجکل ٹھنڈ میں پولیس والے سڑک پر ڈیوٹی دیتے ہوئے اپنے ہاتھ اپنی ہی جیب میں ڈالے روڈ پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔



