سعودی عرب – بچوں کے لیے گرم ملبوسات مملکت کا نیا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا

کے این واصف
غزہ پٹی میں سردی کی لہر ہنوز جاری ہے۔ موسم کے تقاضہ کے مطابق سعودی کی ضرورت مندون کی امدادی عمل کے سلسلہ کی تحت سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت فلسطینی عوام کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر نیا امدادی قافلہ بچوں کے لیے موسم سرما کے ملبوسات لے کرغزہ پہنچا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی سینٹر فارکلچر اینڈ ہیریٹج جوغزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی نگرانی میں فیلڈ ٹیموں کے ذریعے ملبوسات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔یہ پروگرام پناہ گزین کیمپوں میں مقیم بچوں کے لیے انسانی امداد کے ساتھ نفسیاتی سپورٹ اور تفریح کو بھی یکجا کرتا ہے،جس کا مقصد دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد انہیں اسکول واپس جانے کے لیے نفسیاتی طور پر تیار کرنا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے نیا قافلہ ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب غزہ کی پٹی میں بچوں کو سرد موسم چیلنجوں کا سامنا ہے، گرم ملبوسات کی فراہمی ایک اہم انسانی ضرورت ہے۔یاد رہے سعودی قیادت نے سعودی عوامی مہم کے ذریعے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے اور مصائب کے خاتمے کےلیے فضائی، بحری اور زمینی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ مملکت کی جانب سے اب تک 78 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ساڑھے 7 ہزار ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔سعودی ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 90.35 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔



