تلنگانہ
صدر مجلس کی عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین شیخ الاسلام ڈاکٹر مہند شوقی صبری سے ملاقات

حیدرآباد ۔بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین شیخ الاسلام ڈاکٹر مہند شوقی صبری، جامعہ فلوجہ، بغداد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر او ٹی اے کے صدر محمد القریشی صاحب، یونائیٹڈ صوفی کونسل کے جنرل سکریٹری سید محمد حسینی صاحب اور دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔
بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی صوفی کانفرنس کے وژن کو سراہا اور فرمایا کہ امت کو قرآن سیکھنے اور سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرہ تصوف اور دنیوی زندگی دونوں میں ترقی کر سکے۔



