جنرل نیوز

حیدرآباد: خادمینِ اُمت سیرت پروگرام میں سر سید احمد خاں ایوارڈ سے نامور ماہرِ تعلیم کو اعزاز

حیدرآباد: خادمینِ اُمت سیرت پروگرام میں سر سید احمد خاں ایوارڈ سے نامور ماہرِ تعلیم کو اعزاز

 

حیدرآباد: خادمینِ اُمت کے زیرِ اہتمام منعقدہ اسٹیٹ لیول سیرتِ رسول ﷺ پروگرام کے مرکزی جلسہ میں عصری تعلیمی اداروں کے میدان میں عرصۂ دراز سے بے لوث، مخلص اور قابلِ تقلید خدمات انجام دینے پر سر سید احمد خاں ایوارڈ سے تلنگانہ ریاست کے مشہور و معروف ماہرِ تعلیم و ماہرِ نفسیات عالی جناب محمد ساجد علی صاحب کو ناندیڑ مہاراشٹر ا میں 18 جنوری کو حیدر باغ حیدر گارڈن ناندیڑ میں نوازا گیا۔۔

 

محمد ساجد علی صاحب، چیرمین اقرا مشن ہائی اسکول و جونیر کالج اور جنرل سیکرٹری Association of Muslim Educational Institutions ہیں۔ انہیں یہ اعزاز جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم، طلبہ کی فکری و ذہنی تربیت، اور مسلم تعلیمی اداروں کی منظم رہنمائی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

 

مقررین نے کہا کہ محمد ساجد علی صاحب نے تعلیم کو محض نصابی دائرے تک محدود نہیں رکھا بلکہ کردار سازی، ذہنی نشوونما اور تعلیمی بیداری کو اپنی جدوجہد کا محور بنایا، جو بلاشبہ سر سید احمد خاں کے تعلیمی افکار کا عملی مظہر ہے۔

 

جلسہ میں علما، ماہرینِ تعلیم، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک رہی۔ پروگرام کے اختتام پر ایوارڈ یافتگان کی خدمات کے تسلسل، دراز عمری اور ملت کے لیے مزید ثمر آور کوششوں کی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button