جنرل نیوز

جگتیال میں حمدونعت کا مسابقہ

 

قاری محمد مظہر علی جنرل سکریٹری بزم حمدونعت کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 18/ : جنوری بروز اتوار صبح 9 بجےسے رائل فنکشن ہال جگتیال میں حمدونعت کا مسابقہ (کامپٹشن)براے طلباء وطالبات( انگلش و تلگومیڈیم) منعقد ہوا، مسابقہ میں مختلف اسکول و مکاتب کے تقریباً 50 طلباء وطالبات نے حصہ لیا، ماشاءاللہ بچوں نے حمدونعت کا بہترین مظاہرہ کیا،

 

اس مسابقہ کےدوحکم حضرات میں حافظ القاری عبدالرحمان صاحب مدرسہ کاشف العلوم حیدرآباد اور  حافظ القاری محمد ماجد خان صاحب نظام آباد تھے،

اس مسابقہ میں صدر کی حیثیت سےمحترم مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی جگتیال اور مہمان خصوصی محترم حافظ القاری ظفیر احمد صاحب جگتیال موجود تھے، جبکہ جناب ماجد علی صاحب کریمنگر اور جناب شکیل احمد صاحب کریمنگر نے مسابقہ کی نگرانی کی،

 

"بزم حمدونعت کریمنگر شاخ جگتیال ” کے ذمہ داران میں محترم مفتی نوشاد علی اویس صاحب قاسمی جگتیال ،حافظ ضیاء الدین عقیل صاحب جگتیال اور افتخار حسین صاحب جگتیال نے بہترین انتظامات کئے، صدر محترم کی دعا پر مسابقہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button