ایم پی جے نظام آباد کے انتخابات، بحیثیت صدر عبدالحلیم قمر منتخب، محمد سجاد احمد جنرل سیکرٹری اور رشیدہ بیگم نائب صدر کا انتخاب،

ایم پی جے نظام آباد کے انتخابات،
بحیثیت صدر عبدالحلیم قمر منتخب، محمد سجاد احمد جنرل سیکرٹری اور رشیدہ بیگم نائب صدر کا انتخاب،
نظام آباد، 19/جنوری (اردو لیکس) شہر نظام آباد ایم پی جے کے صدارتی انتخابات ریاستی صدر ایم پی جے عبدالمجید شعیب کی ہدایت پر 17/جنوری بروز ہفتہ ابوللث ہال احمدی بازار میں منعقد ہوئے، ان انتخابات کے آبزرور پروفیسر عبدالرحمن داؤدی جبکہ الیکشن انچارج انور خان رہے
، نظام آباد شہر کے صدارت کیلئے انتخابات میں اپنے حق رائے کا استعمال کرنے والے اہل 60 ارکان کے منجملہ 46 ارکان نے شرکت کی، کثرت آراء سے عبدالحلیم قمر نظام آباد ایم پی جے صدرکی حیثیت سے منتخب ہوئے، اسکے علاوہ جنرل سیکرٹری کی
حیثیت سے محمد سجاد احمد اور نائب صدر کے طور پر رشیدہ بیگم نظام آباد صدر ہیومن رائٹس انتخاب عمل میں لایا گیا، علاوہ ازیں باڈی کے دیگر اہم ارکان و دیگر ممبران کا جلد انتخاب عمل میں لایا جائے گا،




