جنرل نیوز

ادارہ مظہرالعلوم نظام آباد میں انجمن اصلاحُ البیان کا سالانہ اختتامی و انعامی جلسہ کا انعقاد

ادارہ مظہرالعلوم نظام آباد میں انجمن اصلاحُ البیان کا سالانہ اختتامی و انعامی جلسہ منعقد

*حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب دامت برکاتھم و حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و دیگر اکابرین کے خطابات*

 

ادارہ مظہر العلوم ٹرسٹ نظام آباد کے شعبہ عالمیت وشعبہ حفظ کے طلباء کی انجمن اصلاح البیان کا اختتامی وانعامی تقریب کا کامیاب انعقاد بتاریخ 18جنوری 2026بروز اتوار بعد نماز مغرب تا رات دس بجے منعقد ہوا انجمن اصلاح البیان کا آغاز حافظ عالمگیرمظہری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا حافظ سلیمان حافظ زبیر محمد سفیان شعبہ حفظ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا جب کہ سید رمان بن عبدالعزیز نے ترانہ انجمن اصلاح البیان پیش کیا حافظ ارسلان، حافظ سیف اللہ، حافظ فرقان، سید زید، ایان ملک، نے مختلف عناوین پر نہایت عمدہ انداز میں تقاریر پیش کی

 

مزید ایں کہ سعید احمد ،خان امروز ،تقی الدین، شیخ بلال ، عبدالرحمن خان، محمد زکریا ،نے عقائد اسلام توحید رسالت آخرت مکالمہ چالیس نصیحتیں سنائیں اسکے بعد معزز مہمان حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ نے طلبہ اکرام کے مظاہرےکا مشاہدہ کرکے تمام طلباء اساتزہ وانتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ادارہ حضرت مولانا سید ولی اللہ صاحب قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کا لگایا ہوا ایک پودا ہے انہوں نے خوب محنت کرکے پودے کو ایک بڑا سایہ دار درخت بنادیا الحمدللہ مدارس میں اساتذہ محنت کرکے طلباء کو قابل بناتے ہیں

 

اور یہی طلباء امت کے درمیان دین وایمان کی حفاظت کا عظیم کام انجام دیتے ہیں کوئ طالب علم مسجدکی امامت کرتا ہے کوئ مدرسہ کا مدرس بنتا ہے مدراس اسلامیہ دین متین کے قلعے ہیں یہاں اساتذہ طلباء میں نکھار پیدا کرنے انکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کسی قسم کی کوئ کسر نہیں چھوڑتے اس لئے ہم سب کی ذمداری ہے کہ مدارس کی معاونت کو ترجیح دیں اسی طرح حضرت مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکر نگر نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم سیکھنےکی

 

کوئ عمر نہیں ہوتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لوگ حافظ قرآن بنیں ہیں اس لئے ہر مسلمان مرد وعورت کو تجوید کے ساتھ قرآن مجید سیکھنا ضروری ہے اس پروگرام کے مہمان مکرم و روح رواں حضرت مولانا امیر اللہ خان قاسمی صاحب نے فرمایا کہ یہ دینی مدارس کے اساتذہ وخدام کم تنخواہوں میں بھی خوب خدمات انجام دے رہے ہیں اور پوری دنیا میں جہاں بھی جاؤ ہندوستان کے ہی علماء دینی خدمات کا فریضہ انجام دے رہے ہیں یہاں جو طلباء نے مائک پر مظاہرہ کیا ہے

 

یہ کوئ معمولی بات نہیں ہے خوب محنتوں کے بعد ان طلباء آپ حضرات کے سامنے مظاہرہ پیش کیا ہے ایک ایک لفظ کی ادائیگی قابل تحسین ہے اللہ تعالیٰ اس ادارہ کے فیض کو خوب عام فرمائے اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین

آخیر میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی ناظم مدرسہ مظہر العلوم نے اکابرین معاونین اساتذہ وطلباء کا شکریہ ادا کیا

اور جن طلباء نے محنت کرکے اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا ان تمام طلباء کو انعامات سے نوازا گیا جناب یحییٰ ظفر صاحب صدر بیت المال وجناب یوسف صاحب آرزو جویلرس نے تمام طلباء کو رقم کی شکل میں انعامات دیے

حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب کی دعا ء پر انجمن اصلاح البیان کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر ضلع بھر سے علماء اکرام

 

جمسیں مولانا عبدالرقیب صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع کاماریڈی مولانا محمد علی صاحب بانسواڑہ مفتی رفیق ذاکر صاحب پرکٹ مفتی نظام الدین صاحب پوچم پاڈ مفتی عبدالماجد صاحب چندور

مولانا صابر صاحب ویلپور

حافظ افسر صاحب بودھن حافظ افضل صاحب رنجل

حافظ اسماعیل صاحب ایڑپلی حافظ عبدالرشید صاحب نندی پیٹ اسی طرح شہر کے علماء معزز حضرات۔ مولانا اسماعیل عارفی صاحب مولانا طالب علی صاحب مولانا مختار صاحب مولانا عبدالناصر صاحب مولانا محمود صاحب مولانا عمر پاشاہ صاحب

حافظ عتیق صاحب حافظ ابراہیم صاحب حافظ حقانی خان صاحب حافظ راشد صاحب حافظ اکبر صاحب افضل الدین صاحب عنایت علی افروز صاحب وسیم احمد خان صاحب احمد علی خان صاحب عبدالملک شارق صاحب ریاض ملک صاحب وسیم ملک صاحب ضیاء احمد صاحب ودیگر نظماء مدارس واساتذہ ئے مدرارس وعوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی حضرت مولانا آصف ایوبی صاحب

مفتی شیخ محمود صاحب

مولانا عبدالصمد صاحب

مولانا عاطف صاحب

مولانا ثناء اللہ صاحب

حافظ عبدالولی صاحب

مولوی اسامہ مولوی عبداللہ فہام الدین نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button