
سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر، موسم ہنوز سرد – توقع ہے کہ رمضان میں موسم ٹھنڈا رہے گا۔
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل سے مملکت کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔‘اخبار24 کے مطابق بیان میں کہا گیا’ تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، حائل اور مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں پارہ دو ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی دو تک گرسکتا ہے۔‘
جبکہ قصیم، مشرقی و شمالی ریجن اور ریاض میں بھی درجہ درجہ حرارت چار سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا الجوف اور حدود الشمالیہ کے علاقوں میں گرد وآلود ہوائیں چلیں گی جن کا سلسلہ حائل، قصیم، ریاض، نجران اور الشرقیہ تک پھیلے گا۔
علاوہ ازیں ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے مملکت میں ماہ رمضان کے دوران موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
عرب ملکوں میں موسم سرما کا اختتام 18 رمضان بمطابق 7 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ اس اعتبار سے نصف سے زیادہ رمضان المبارک میں موسم سرد رہے گا۔
تاہم فلکیاتی حساب سے دو شوال 1447 ہجری بمطابق 21 مارچ 2026 کو موسم سرما ختم ہوگا جس کے مطابق اس سال رمضان المبارک موسم سرما میں گزرے گا۔

