نیشنل

شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا بھارت کا سرکاری دورہ – ایرپورٹ پر نریندر مودی نے استقبال کیا، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔

 

دونوں قایدین نے بھارت–متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، خوراکی سلامتی اور ثقافتی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 

ان قایدین نے 2022 میں ہونے والے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کے بعد تجارت میں نمایاں اضافہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے 2032 تک دوطرفہ تجارت کو 200 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا۔دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، خلائی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں مشترکہ اقدامات، دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف پر اتفاق کیا۔ ثقافتی، تعلیمی اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا

 

۔صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button