شب برات و ماہ رمضان کے پیش نظر صاف صفائی کے نظم و دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات

شب برات و ماہ رمضان کے پیش نظر صاف صفائی کے نظم و دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی میو نسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ،
نظام آباد، 19/جنوری (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری نمائندگی حوالے کی، اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ آنے والے شب برات و ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر نظام آباد اربن کے تمام مساجد کے قریب مونسپل کارپوریشن کی جانب سے موثر انتظامات کے طور پر ایل ای ڈی لائٹس، وائٹنگ لائنگ اور تمام قبرستانوں میں صاف صفائی کے نظم کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ان مقامات پر آنے والے مصلحان مساجد اور زائرین کو سہولت مل سکے، ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک آمد پر صحر و افطار میں دو وقت پینے کے پانی کی فراہمی، رمضان المبارک کے دوران روزانہ کچرے کی نکاسی صاف صفائی کے نظم کی برقراری کیلئے اسپیشل سینٹری ٹیم لگاکر صاف صفائی کے نظم کو یقینی بنایا جائے،
علاوہ ازیں اسپیشل وئیکل لگاکر کچرے کی نکاسی کرنے اور تمام مساجدوں کے پاس اسٹون ڈسٹ، پیچ ورک، ایل ای ڈی لائٹنگ لگاکر آنے والے روزہ داروں، مصلحان مساجد اور زائرین کو سہولت دینے اور عیدالفطر کے موقع پر شہر کے تمام عیدگاہوں میں صاف صفائی کے نظم و اسٹون ڈسٹ اور عیدگاہوں کے سڑکوں پر سی سی پیچ ورک کے ذریعے روڈس کی مرمت کرنے کے لیے جلد از جلد اسپیشل فنڈ سے ٹنڈر طلب کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کرنے کیلئے تحریری طور پر نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا گیا
ہے، نظام آباد مجلس قائدین وفد کی کامیاب و موثر نمائندگی پر مونسپل کمشنر نے مونسپل انجنئیر اے ای کو شب برات اور ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے تمام مساجد، قبرستانوں اور عیدگاہوں کے کاموں کو جلد از جلد ٹنڈر لگاکر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور مجلس قائدین وفد کو ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات و ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں اور مصلحان مساجد کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے،
اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،ٹاون سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری سابقہ سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد، عبدالسلیم، عبدالغفور مقیم، عبدالعلی باغبان، محمد مستحسین اور ارشد پاشاہ، عزیز راہی،، امر فاروق، شیخ سراج موجود تھے،



