عآپ پارٹی تلنگانہ کے مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں حصہ لے گی عآپ پارٹی قومی ترجمان و تلنگانہ انچارج پرینکا کھکر کی صحافتی کانفرنس

عآپ پارٹی تلنگانہ کے مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں حصہ لے گی
عآپ پارٹی قومی ترجمان و تلنگانہ انچارج پرینکا کھکر کی صحافتی کانفرنس
نظام آباد: 19/جنوری (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)عام آدمی پارٹی قومی ترجمان و تلنگانہ انچارج مسرز پرینکاکھکرنے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں مجوزہ بلدی زیڈپی ٹی سی و ایم پی ٹی سی مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں عآپ پارٹی حصہ لے گی۔اور بہترین نظم ونسق فراہم کرے گی۔ مسرز پرینکا کھکر آج نظام آباد پریس کلب میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عآپ پارٹی کو تلنگانہ ریاست میں مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے تین روزہ دورہ کررہی ہے
۔ انہوں نے کہاکہ عآپ پارٹی عوام کو تعلیم و طب کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عآپ پارٹی کانگریس و بی جے پی کی طرح جھوٹے وعدے اختیار کرے گی اور نہ ہی پالیسی اختیارکرے گی۔ کانگریس اور بی جے پی پارٹیاں دونوں ایک ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام سے ٹیکس کی شکل میں فنڈ وصول کرنے کے باوجود مرکزی و ریاستی حکومتیں عوام کو درکار سہولتیں طبی علاج و تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مسرز پرینکا کھکر نے کہاکہ نظام آباد بی جے پی ایم پی اروند نے نظام آباد ضلع میں شوگر فیکٹری کے دوبارہ احیاء کا وعدہ کیا تھا
جسے فراموش کردیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کہیں بھی بی جے پی پارٹی اقتدار پر نہیں آئے گی۔ قومی ترجمان عآپ پارٹی مسرز کھکر نے کہاکہ پچھلے پارلیمانی انتخابات میں عآپ پارٹی نے کانگریس پارٹی سے مفاہمت کرکے بڑی غلطی کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عآپ پارٹی ریاست دہلی میں بہترین نظم ونسق کے ساتھ چیف منسٹر اروند کیجریوال کی قیادت میں 10سالوں تک حکومت فراہم کی۔ اس دوران عآپ پارٹی نے دہلی میں خواتین کیلئے مفت بس کی سہولت فراہم کی تھی
جس کی نقل کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی نے خواتین کیلئے مفت بس کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں صحافیوں پر مقدمات درج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافت آزادی کے ساتھ کام کرنے کیلئے آزاد ہے۔ اس صحافتی کانفرنس میں عآپ پارٹی تلنگانہ انچارج ہیما جیلوجی، عبدالانصاری، سمیرضلع صدر، افضل، زبیر، جاوید و دیگر قائدین موجود تھے۔



