انٹرٹینمنٹ

محبوب نگر میں اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد

محبوب نگر: 19 جنوری (اردو لیکس) اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد حرا ماڈل اسکول کے احاطے میں واقع باکس کرکٹ میں جناب خواجہ قطب الدین ریاستی صدر کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا ۔

 

متحدہ ضلع محبوب نگر کے نارائن پیٹ ونپرتی ناگر کرنول گدوال کے علاوہ رنگا ریڈی اور وقار اباد کے اساتذہ نے اس ٹورنمنٹ میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر جناب محمد عبیداللہ کوتوال صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن تلنگانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جب کے محمد شکیل احمد ریاستی معتمد عمومی ،ڈی۔سرینواس اے۔ایم۔او محبوب نگر،محمد شرف الدین اے۔ایم او ناگرکرنول،۔انصاری بن احمد ریاستی نائب صدر نے اعزاز ی مہمان کے طور پر شرکت کی

 

۔ محمد عبیداللہ کوتوال کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ دور جدید میں انسان کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود لازمی ہے ۔ اساتذہ طلبہ کے لئے بھی کھیل کود کے مواقع فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم اور کھیل کود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اساتذہ کے لیے کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد پر انہوں نے یو۔ ٹی۔ اے۔ تلنگانہ کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی

 

۔ اے۔ ایم۔ او۔ محبوب نگر دنکوڈو سرینیواس نے کہا کہ اردو میڈیم کے اساتذہ کی ذمّہ داری ہے کہ وہ اردو میڈیم اسکولوں کی بقاء کے لئے کام کر یں۔ طلبہ کے داخلوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اساتذہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشش کریں’۔ طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو اولین مقصد بنا لیں ۔ اے۔ ایم ۔ او۔ ناگر کرنول محمد شرف الدین نے اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داروں کی خدمات کو سراہا

 

۔ ریاستی صدر جناب خواجہ قطب الدین صاحب نے آیندہ بھی اساتذہ کے تمام مسائل کے حل لۓ کوشش کرنے کا تیقن دیا اور محمدسلام خان صدرِ ضلع محبوب نگر یو ٹی اے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔کرکٹ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم۔ یو ۔ٹی۔ اے واریرس کے کپتان محمد خواجہ وحید الدین اور ان کی ٹیم کو یو ۔ٹی۔ اے تلنگانہ سیزن 1 ٹرافی سے نوازا ۔ میڈلس اور اسنادات پیش کیئے ۔ دوسرا مقام اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں کو بھی ٹرافی پیش کی گئی

 

۔ ٹورنمنٹ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر محمد اعجاز علی متعمد عمومی ،محمد اویس صدر ضلع یوتھ کانگریس ، محمد عظمت سینئر کانگریس قاید اور مہمانوں کی شال پوشی کی گئی

 

۔ اس موقع پر محمد عبد القیوم صدر اسکول کامپلیکس مومن واڈی ، محمد امتیاز احمد،نعیم صدیقی ،محمد ماجد محی الدین،محمد خالق ،محمدساجدعلی ،سید ریاض، محمد عبدالمقتدر، الطاف ،عامر، محمد عبد العثمان، محمد عبد السمیع خطیب ،محمد طالب احمد ،حنیف، کلیم، ، اور دیگر اساتذہ وناظرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اس میچ کو راست نشر کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button