31 سالہ اعتماد کی روشن داستان: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ساتھ حج و عمرہ کا پُرسکون اور یادگار سفر – سعادت حج کے لئے 30 جنوری بکنگ کی آخری تاریخ

سفرِ حج و عمرہ زندگی کا وہ روحانی لمحہ ہے جس کے لیے عازمین نہ صرف اخلاص بلکہ تجربہ کار اور قابلِ اعتماد رہنمائی کے متلاشی ہوتے ہیں۔ ایسے میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس، جو مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں واقع ہے، گزشتہ تین دہائیوں سے عازمینِ حج و عمرہ کی خدمت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس ادارے کی قیادت الحاج حافظ محمد فیاض علی کر رہے ہیں، جن کی دیانت، تجربہ اور خلوص نے المیزان کو اعتماد کی پہچان بنا دیا ہے۔
گزشتہ 31 برسوں پر محیط اس روحانی سفر میں المیزان نے تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کے ہزاروں خوش نصیب عازمین کو بیت اللہ اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری کی سعادت دلائی ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے اب تک 10 ہزار سے زائد حجاجِ کرام اور 50 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، جو المیزان کی کامیابی اور عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
المیزان کی کامیابی کا اصل راز اس کی معیاری خدمات، شفاف نظام اور عازمین کی مکمل رہنمائی میں پوشیدہ ہے۔ ویزا سے لے کر رہائش، سفر، طواف و مناسک کی تربیت اور ہر مرحلے پر ذاتی توجہ، یہی وہ خصوصیات ہیں جو المیزان کو دیگر اداروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ جو حضرات ایک بار المیزان کے ساتھ یہ روحانی سفر طے کر چکے ہیں، وہی اس کی خدمات کے سب سے بڑے سفیر ہیں۔
سال بھر وقفے وقفے سے عمرہ کے قافلے روانہ کیے جاتے ہیں، جہاں زائرین کو آرام دہ قیام، بروقت رہنمائی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں مطمئن عازمین برسوں سے المیزان پر بھروسہ کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال اسی ادارے کے ذریعے اپنے مقدس سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔
خوشخبری:
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کو سال 2026 کے حج کے لیے 46 عازمین کا باضابطہ لائسنس حاصل ہو چکا ہے۔ حج کی بکنگ تیزی سے جاری ہے اور چند نشستیں باقی ہیں۔ لہٰذا حج کی سعادت کے خواہشمند حضرات جلد از جلد رابطہ کریں۔ کیونکہ 30 جنوری بکنگ کی آخری تاریخ ہے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس — بھروسہ، اعتماد اور خدمت ہی ہماری پہچان
📞 9849007861 / 9848096760



