Uncategorized

ریلز کے جنون نے ایک بے گناہ کی جان لے لی، کیرالا کو ہلا دینے والا واقعہ

 

کوزیکوڈ (کیرالا):

کیرالا کے کوزیکوڈ میں سوشل میڈیا ریلز کے جنون کا ایک دل دہلا دینے والا انجام سامنے آیا ہے۔ دو دن قبل شمجیتھا نامی خاتون نے بس میں سفر کے دوران ایک شخص پر نامناسب لمس کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی لاعلمی میں ویڈیو بنائی اور اس پر توہین آمیز تبصرے کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 37 سالہ دیپک کو رشتہ داروں، پڑوسیوں، ساتھی ملازمین، عام لوگوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے شدید تنقید، نازیبا تبصروں اور براہِ راست سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہجوم والی بس میں لاعلمی میں پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر اچھالے جانے سے دیپک شدید ذہنی دباؤ، شرمندگی اور صدمے میں مبتلا ہو گیا۔

 

بالآخر بدنامی اور نفسیاتی اذیت سے تنگ آ کر دیپک نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے شمجیتھا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ محض شہرت، لائکس اور وائرل ہونے کی خواہش نے ایک معصوم جان لے لی۔

 

عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ ویڈیو میں شمجیتھا جان بوجھ کر دیپک کے قریب کھڑی دکھائی دیتی ہے، پھر اس کی لاعلمی میں ریکارڈنگ کر کے اسے جنسی ہراسانی کے ملزم کے طور پر پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں آن لائن بدنامی اور سائبر حملہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دیپک ایک باوقار انسان کے طور پر جانا جاتا تھا، مگر خود کو بے قصور ثابت نہ کر پانے کی اذیت نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

 

معاملے میں خاتون وکیل فوزی حبیب میدان میں آ گئی ہیں اور واضح کیا ہے کہ قانون صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون، عدالت اور پولیس کو ہلکا نہ سمجھا جائے اور اس واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دلائی جائے گی۔

 

కేరళలో వ్యక్తి మరణానికి కారణమైన మహిళపై ఎఫ్ఐఆర్ నమోదు

 

కోజికోడ్ – బస్సులో దీపక్ అనే వ్యక్తి తనతో అసభ్యంగా ప్రవర్తిస్తూ తాకాడని వీడియో తీసి సోషల్ మీడియాలో పెట్టిన ఓ మహిళ

 

ఆ వీడియో వైరల్ కావడంతో అవమాన భారంతో ఉరేసుకొని ఆత్మహత్య చేసుకున్న దీపక్

 

దీపక్‌ను ఆత్మహత్యకు పురిగొల్పిందని మహిళపై కోజికోడ్ మెడికల్ కాలేజీ పోలీస్ స్టేషన్‌లో ఎఫ్ఐఆర్ నమోదు చేసిన పోలీసులు

متعلقہ خبریں

Back to top button