جنرل نیوز
نظام آباد کے بلدی ڈویژن 46سے مجلس پارٹی امیدوار کے لئے مظہر پٹیل عرف یوسف خان کی درخواست

نظام آباد کے بلدی ڈویژن 46سے مجلس پارٹی امیدوار کے لئے مظہر پٹیل عرف یوسف خان کی درخواست
نظام آباد 21/ جنوری (اردو لیکس) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم گنجان آبادی والے علاقے ڈیویژن نمبر 46 پھولانگ سے مجلس پارٹی امیدوار کے لئے مظہر پٹیل عرف یوسف خان نے مجلس اتحاد المسلمین نظام آباد کے دفتر واقع احمد پورہ کالونی پہونچ کر صدر ٹاؤن مجلس محمد شکیل احمد فاضل کو اپنی درخواست پیش کی
اس موقع پر صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین ، خلیل احمد و دیگر قائدین مجلس بھی موجود تھے واضح رہے کہ مظہر پٹیل سابقہ میں ڈیویژن 46 پھولانگ نظام آباد میں بحیثیت کارپوریٹر مثالی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے ایک بار پھر عوامی خدمت کے لئے ڈیویژن نمبر 46 سے مجلس پارٹی کے لئے درخواست داخل کی ہے



