ڈاکٹر بدر محمد ظہیر الدین حال مقیم امریکہ کا دورہ نارائن پیٹ

نارائن پیٹ 23 جنوری ( پریس نوٹ) جناب ڈاکٹر بدر محمد ظہیر (حال مقیم امریکہ ) نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے۔ وہ 24 جنوری بروز ہفتہ صبح 11 بجے تا دوپہر 4 بجے مفت میڈکل کیمپ میں شرکت کریں گے جو نارائن پیٹ ٹاؤن کے محلہ اشوک نگر میں واقع مسجد فردوس میں فردوس فاونڈیشن کی جانب سے منعقد ہوگا۔
اس میڈکل کیمپ میں وہ افراد جو 55 سال کی عمر سے زائد کے ہیں اور ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں وہ گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کے لئے انجیکشن اور ادویات سے مفت استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر بدر محمد ظہیر شرکت کریں گے اور عوام کی مفت تشخیص کریں گے۔
نارائن پیٹ’ اطراف و اکناف کی عوام بالخصوص ہر مذہب کے عوام الناس سے استفادہ کی خواہش کی گی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے 9703383351 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر بدر محمد ظھیر نارائن پیٹ کے مختلف پروگراموں میں بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر بدر محمد ظہیر نے انڈیا کے مختلف مقامات پر مفت میڈکل کیمپ منعقد کرتے ہوئے عوام کی مفت تشخیص کی ہے اور کئی فلاحی خدمات انجام دی ہیں۔



