جنرل نیوز

شیخ سمیع الدین کی بی آر ایس میں شمولیت ڈویژن 58سے ٹکٹ کے دعویدار

نظام آباد:23/جنوری (اردو لیکس)حرکیاتی نوجوان وسماجی کارکن مسٹر شیخ سمیع الدین نے اپنے سینکڑوں مردوخواتین کے ہمراہ آج بی آر ایس پارٹی دفتر پہنچ کر صدر ضلع اقلیتی سیل نوید اقبال کی قیادت میں سابق رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کے ہاتھوں کھانڈوا پہن کر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 

شیخ سمیع الدین نے بتایاکہ وہ کے سی آر کی بی آر ایس حکومت میں گذشتہ دس سالوں میں جو تعمیری، ترقیاتی و فلاحی اقدامات کئے گئے ہیں سے متاثر ہوکر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ شیخ سمیع الدین ڈویژن 58سے بلدی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہے۔

 

انہوں نے بتایاکہ ان کی سماجی خدمات کے پیش نظر انہیں بی آر ایس پارٹی کا ٹکٹ فراہم کیاجائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ شیخ سمیع الدین نے کہاکہ وہ گذشتہ 30 سالوں سے عوام کے درمیان رہتے ہوئے سماجی کارکن کی حیثیت سے سماجی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

 

اس موقع پرسابق ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا نے شیخ سمیع الدین، محمد رئیس، محمد واجد،شیخ شہاب الدین کے علاوہ تمام ہی افراد کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button