ہندوستان کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو وندھیا ندھیا گورو ایوارڈ

حیدرآباد 23 جنوری( پریس نوٹ ) ہندوستان کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ہند ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو "وندھیا گورو ایوارڈ” سے نوازا گیا بھوپال میں منعقدہ ایک پراثر اور شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ مدھیہ پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر راجندر شکلا نے ساجدہ خان کو عطا کیا.
اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر مدھیہ پردیش راجندر شکلا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ساجدہ خان سارے ملک کے لیے قابل فخر اور ہمارے لیے باعث شان ہے ڈاکٹر ساجد خان کے مزید روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے راجندر شکلا نے کہا کہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں لیکن ان کی حوصلہ افزائی بھی بے انتہا اہمیت کی حامل ہے
ہمیں ہمارے ریاستوں میں زندگی کے مختلف شعبوں میں شان بڑھانے والی اورملک کی اہمیت بڑھانے والی خواتین کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اج کی مسابقتی دنیا میں ہم تعلیم کے ذریعے ہی مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور اس شعبے میں خواتین کا ابھرنا ہمارے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے انہوں نے ڈاکٹر ساجدہ خان کو دلی مبارکباد بھی پیش کی
اسنیہہ ایونٹ اینڈ مینجمنٹ اینڈ سی وی انٹرپرائزز کے پروگرام میں موجودہ و سابقہ ارکان پارلیمان و موجودہ اور سابقہ ارکان اسمبلی کے علاوہ دیگرمعززین کی کثیر تعداد شریک تھی جسے و شنومشرا نے ترتیب دیا تھا واضح رہے کہ دنیا میں جتنے بھی ساؤنڈ انجینیئر ہیں ان میں بھی انڈیا سے ساجدہ خان ہی شامل ہیں آڈیو انجینیئرنگ سوسائٹی لندن نے ایک کتاب بنا م "ویمن ان انڈیا "لکھی ہے یہ کتاب ساری دنیا میں فروخت ہونے والی کتابوں میں اولین اہمیت کی حامل ہے اس کتاب میں بھی ڈاکٹر ساجدہ خان کا نام شامل ہے جو ان کے لیے ایک سب سے بڑا اعزاز ہے ڈاکٹر ساجدہ خان کو” آڈیو انجینئرنگ” دنیا میں کافی مقبولیت حاصل ہے فرنٹ ان لائن ایجوکیشن ویب سائٹ”فرسٹ انڈین ویمن سیما اینڈ میوزک میں 14 ممتاز و معروف خواتین کا ذکر ہے
جس میں ساجدہ خان کا نام پانچویں نمبر پر شامل ہے ڈاکٹر ساجدہ خان نے ایوارڈ حاصل ہونے پر تنظیم اسنیہہ ا یونٹ کہ ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر بے انتہا مسرت حاصل ہو رہی ہے واضح رہے کہ منتخب ریاستوں سے 15 منتخب قابل فخر ہستیوں کو یہ ایوارڈز عطا کیے گئے ساجدہ خان نے کہا کہ وہ ایک سماجی جہت کار ہیں اور اپنے آپ کو انہوں نے عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے انہوں نے اس سلسلے میں وشنو،سرجیت سنگھ ،پر کاش ترپھارٹی اور دیگر ذمہ دار وں س اظہار تشکر کیا کہ انہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا
ڈاکٹر ساجدہ خان نے کہا کہ انہیں اپنے فن کے علاوہ ادبی اور شعری محفلوں کا بھی ذوق ہے وہ اردو ،انگلش اور تلگو کے ادبی اور ثقافتی پروگراموں میں بھی پابندی سے شرکت کرتی ہیں اور اپنے علمی معیار میں ہر وقت اضافے کی کوشش کرتی ہیں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے اپ کو ایک مخصوص یا محدود تعلیم تک نہ رکھیں بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کی ہر وقت کوشش کریں ہم اپنے ملک کی بھلائی کے لیے اپنے اپ کو وقف کر دیں غریبوں کی خدمت کریں
بالخصوص تعلیم کے میدان میں ہم طلبہ و طالبات کی جتنی بھی اور جس طرح کی بھی مدد کر سکتے ہیں ضرور کریں



