جنرل نیوز
شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے بارھویں دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کا آغاز

شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے بارھویں دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کا آغاز
الحمدللہ گذشتہ گیارہ سالوں کی طرح اس سال بھی شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے بارھویں سالانہ دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم کا بمقام آفیسرس میس ملک پیٹ ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی قرأت سے آغاز عمل میں آیا
اس مسابقے کے پہلے دن نہ صرف حیدرآباد تلنگانہ بلکہ آندھرا و کرناٹک کے تقریباً تین سو سے زائد طالبات و خواتین و سامعین نے شرکت کی مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ نورالنساء صاحبہ (ایم ایس ایجوکیشن سوسائٹی)
محترمہ رفعت جہاں محترمہ نور اکبر موچود رہیں جبکہ قاریہ امۃ الرشید سعیدہ ارشدی عائشہ خانم اور محمدی بیگم نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے




