جنرل نیوز

موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس گولکنڈہ کی جانب سے SIR سے متعلق شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد ۔ایم پی جے (موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) گولکنڈہ کی جانب سے SIR کے موضوع پر ایک عوامی آگاہی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 25 جنوری بروز اتوار دوپہر 2 بجے بمقام مرزا پیلس، بڑا بازار، گولکنڈہ ہوگا۔

 

اس پروگرام میں SIR کے تعلق سے عوام میں موجود تشویش اس کے ممکنہ خطرات اور اس کے سماجی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی تاکہ عوام کو صحیح اور واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔ پروگرام کے دوران عوام الناس کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

 

اس موقع پر زعیم الدین احمد، میڈیا سیکریٹری جے آئی ایچ تلنگانہ اور محمد منظور احمد، جنرل سیکریٹری ایم پی جے تلنگانہ مخاطب کریں گے۔ایم پی جے گولکنڈہ کے ذمہ داران کے مطابق یہ پروگرام عوامی مفاد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

فہد باجبیل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button