جنرل نیوز

نظام آباد میں مجلس قائدین کے ہاتھوں طلباء میں سالارملت آل ان ون گائیڈس کی تقسیم ، 

صحت مند معاشرے کی تشکیل، اصلاح و ترقی کیلئے نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا ضروری،

نظام آباد میں مجلس قائدین کے ہاتھوں طلباء میں سالارملت آل ان ون گائیڈس کی تقسیم ، 

 

نظام آباد، 23/جنوری (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی جانب سے دھاروگلی گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم میں جماعت دہم کے طلبہ میں سالارملت آل ان ون فری دسویں جماعت ماڈل پیپر سیریس گائیڈ تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین کے ہاتھوں طلبہ میں جماعت دہم کے آل ان ون ماڈل پیپر گائیڈ کی تقسیم عمل میں لائی گئی،

 

پروگرام میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے کہا کہ کسی بھی قوم کی شناخت اور ترقی اسکی نسلوں کے تعلیم یافتہ ہونے سے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تشکیل اور ترقی کیلئے نوخیز نسل کا تعلیم کی جانب رجحان اور نوجوان نسل کا دین و دنیا کی اعلی تعلیم سے آراستہ ہونا بے حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس قوم کی شناخت باقی نہیں رہتی جو تعلیم سے دوری اختیار کرے یا محروم ہو، ضلع صدر محمد فیاض الدین نے کہا کہ ہر دور میں وہ قومیں دنیا کے نقشہ سے مٹتی گئی جو تعلیم اور اعلی تعلیم کو نظر انداز کیا،

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں حصول روزگار اور اعلی مقام پر پہنچنے کیلئے نوجوانوں کی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے، لیکن اپنے گھر اور خاندان کی اصلاح کیلئے لڑکیوں کی بھی اعلی تعلیم پر والدین و سرپرستوں کو توجہ دینی چاہیے، کیوں کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی ملک کا روشن مستقبل اور معاشرے کی صحت مند تشکیل کا ضامن ہوتے ہیں،

 

اس موقع پر پروگرام میں سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض، عبدالسلیم، عبدالغفور مقیم، عبدالعلی باغبان، سید رفیع، سرفراز خان، محمد مستحسین اور محمد ایاز، خلیل احمد، ارشد پاشاہ، عزیز راہی، ارشد خان، امر فاروق، محمد پرویز، شیخ ذاکر، محمد سراج، شیخ احمد و دیگر موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button