مجلس کی نمائندگی پر شب برات و رمضان المبارک کے پیش نظر نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عیدگاہوں میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی کے کاموں کا آغاز

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس کی کامیاب نمائندگی،
شب برات و رمضان المبارک کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عیدگاہوں میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی کے کاموں کا آغاز
نظام آباد، 24/جنوری (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر رواں ماہ 19/جنوری کو نظام آباد مجلس قائدین وفد کی مونسپل کمشنر سے شب برات و ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی گئی کامیاب نمائندگی پر نظام آباد مونسپل کارپوریشن کی جانب سے قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے،
واضح رہے کہ صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے رواں ماہ 19/جنوری کو مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے آنے والے شب برات و ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے تمام قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی اور ایل ای ڈی لائٹس لگاکر زیارت کے لئے آنے والے مسلم برادران کو سہولیات فراہم کرنے کے متعلق توجہ دلائی تھی، مجلس قائدین کی نمائندگی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے شہر کے تمام قبرستانوں میں صاف صفائی کے کاموں کا آغاز کروایا، جس میں قدیم و جدید قبرستان، آرسہ پلی قبرستان پھلانگ قبرستان، ناگارام قبرستان، ڈیویثزن 13 کے دیگر قبرستان میں جھاڑیوں کی کٹوائی و صفائی اور ایل ای ڈی لائٹس و دیگر کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہر کے مختلف قبرستانوں میں آنے والے مصلحان مساجد اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے
، علاوہ ازیں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ضلع صدر محمد فیاض الدین اور مجلسی قائدین وفد نے مونسپل کمشنر کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسپیشل فنڈ کے تحت آنے والے رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے سلم علاقوں اور شہر کے ہر مساجد کے قریب ایل ای ڈی لائٹس لگایا جائے اور مساجدوں کے قریب گرئیول، اسٹون ڈسٹ کے ذریعے سڑکوں کے مرمتی کاموں کی تکمیل کی جائے تاکہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مساجد کو آنے والے مصلیوں کو سہولیات فراہم ہوسکے، ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک میں صحر اور افطار کے اوقات میں صاف شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور نماز عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہوں کو آنے اور جانے والے سڑکوں کے مرمتی کاموں کی جلد تکمیل کا مونسپل کارپوریشن کے اسپیشل فنڈ کے تحت عیدگاہوں میں ٹنٹ، میکس سٹ و دیگر کاموں کا انتخابی ضابطہ اخلاق سے قبل ٹنڈر لگاکر آغاز کیا جائے تاکہ رمضان المبارک سہولیات فراہم ہوسکے مجلس قائدین نے تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا ہے،
مجلس قائدین کی نمائندگی پر مونسپل کمشنر نے مونسپل اے ای کو فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹنڈر طلب کرتے ہوئے متعلقہ کاموں کا جلد آغاز کریں، مونسپل کمشنر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات و ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر شہر کے تمام قبرستانوں، عیدگاہوں اور مساجدوں کیلئے درکار اقدامات کو یقینی بنانے مجلس قائدین وفد کو تیقن دیا ہے، اس موقع پر ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالسلیم، محمد مستحسین کے علاوہ خلیل احمد، ارشد پاشاہ، محمد سراج، محمد مشتاق موجود تھے،



