جنرل نیوز

مسجد عروب نظام آباد کے عقب حصہ میں میٹھے پانی کی پائپ لائن کی تنصیب – سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی موثر نمائندگی،

مسجد عروب نظام آباد کے عقب حصہ میں میٹھے پانی کی پائپ لائن کی تنصیب

محلہ کے مکینوں کو برسوں بعد راحت

،سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی موثر نمائندگی،

حکومت کے مشیر محمد علی شبیر اور پی سی سی مہیش کمار گوڑ سے اظہار تشکر

 

نظام آباد25 جنوری (اردو لیکس):شہرمستقر کے ڈویژن 58میں واقع مسجد عروب کے عقب حصہ، لائن گلی میں رہنے والے غریب مکینوں کو برسوں سے میٹھے پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے باعث عوام کو روزمرہ زندگی میں سخت مشکلات پیش آ رہی تھیں۔محلہ کے مکینوں نے اس دیرینہ مسئلہ کو سابقہ سینئر کارپوریٹر ڈویژن 58ایم اے قدوس کے علم میں لایا جس پر انہوں نے فوری طور پر مسئلہ کے حل کا تیقن دیا اور اعلیٰ کانگریس قائدین سے نمائندگی کی۔

 

سابقہ سینئرکارپوریٹر ایم اے قدوس نے اس عوامی مسئلہ کو حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ کے سامنے پیش کیا۔ان قائدین کی سنجیدہ کوششوں اور فوری توجہ کے نتیجہ میں حکومت کی جانب سے آج مسجد عروب کے عقب حصہ میں چار انچ کے میٹھے پانی کی پائپ لائن نصب کی گئی جس سے علاقہ کے مکینوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے اور پانی کی وہ تکلیف جو کئی سالوں سے چلی آ رہی تھی

 

اب ختم ہوگئی ہے۔میٹھے پانی کی پائپ لائن کی تنصیب پر محلہ کے مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ عوام نے سابقہ سینئر کارپوریٹر محمد عبدالقدوس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ حکومتی مشیر محمد علی شبیر، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور دیگر اعلیٰ کانگریس قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا

 

جن کی مخلصانہ کوششوں سے یہ اہم مسئلہ حل ہوا۔اس موقع پر سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہا کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح فوری اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button