انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کے ذمہ داران کا انتخاب

حیدرآباد ۔ آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن (AISGEF) کے نیشنل نائب صدور کے طور پر ٹی این جی وی او ایسوسی ایشن کے صدر ایم جگدیشور اور مرکزی سیکرٹری ایس ایم حسین مجیب، اسوسی ایٹ صدر کستوری وینکٹیشور اور خازن کے طور پر ستیہ نارائن گوڑ کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کی 18 ویں نیشنل میٹنگ مہاراشٹرا کے شہر شرڈی میں 23 جنوری سے 26 جنوری تک منعقد ہوئی جس میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے 28 ریاستوں کے ایمپلائیز یونین کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ملک بھر کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لئے متحدہ تحریک چلانے کی تجویز قرار داد منظور کی گئی۔
اس اجلاس کی قیادت نیشنل صدر کامریڈ سبھاش لامبا اور جنرل سیکرٹری کامریڈ اے سری کمار نے کی اور اس کے بعد ہونے والے انتخابات میں تلنگانہ این جی او اسوسی ایشن کے ریاستی صدر مارم جگدیشور کو AISGEF کے نیشنل نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح تلنگانہ این جی او کے مرکزی سکریٹری ایس ایم حسین مجیب کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن، ریاستی ایسوسی ایٹ صدر کستوری وینکٹیشورلو اور نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ریاستی خازن ستیہ نارائن گوڑ کو بھی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔
مارم جگدیشور، مجیب، کستوری وینکٹیشورلو اور ستیہ نارائن گوڑ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تلنگانہ سے چار افراد کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرنے پر وہ نیشنل صدر اور سکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی نیشنل ہڑتال میں تلنگانہ این جی او اسوسی ایشن بھرپور طور پر حصہ لے گی اور ملازمین مخالف پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔



