انٹر نیشنل

سعودی عرب “ریاض میٹرو” میں بچہ کی پیدائش

File photo

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے کامیاب ترین پروجکٹ “ریاض میٹرو” سے ایک پر مسرت اور چونکانے والی خبر سامنے آئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاض میٹرو ریل کی تاریخ میں پہلی باربچے کی کامیابی سے ولادت کا کیس سامنا آیا ہے۔

 

الاندلس اسٹیشن کےعملے نے زچگی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر تیاریاں مکمل کرلیں۔اخبار 24 کے مطابق ریاض میٹرو کے الاندلس اسٹیشن کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ ایک مسافرخاتون کے یہاں ولادت متوقع ہے۔

 

اسٹیشن پرموجود طبی ہنگامی یونٹ کےاہلکاروں کو ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ہی ہلال الاحمر کی ایمبولینس کو بھی مطلع کردیا گیا۔ٹرین جیسے ہی الاندلس اسٹیشن پہنچی وہاں قبل از وقت موجود طبی عملہ جس میں خواتین اہلکاربھی شامل تھیں نے زچہ کی حالت کا معائنہ کرنے کے بعد فوری طورپر پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی زچگی کا کیس مکمل کرلیا۔

 

ریاض میٹرو ریلوے کی جانب سے نومولود کے والدین کو مبارک باد کے کارڈ اورتحائف بھی دیئے گئے جن میں سال بھر کے لیے دو عدد فرسٹ کلاس کے ٹریول پاس بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ ریاض میٹرو کا آغاز جنوری ۲۰۲۵ میں ہوا تھا۔

 

یہ پروجکٹ توقع سے کہین زیادہ کامیاب ترین ثابت ہوا اور عوام کے لئے بے حد سہولت بخش بھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button