این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض میں 77 واں یوم جمہوریہ پورے جوش و خوش سے منایا گیا

حیدرآباد ۔ کے این واصف 

 

ہندوستان کا 77 واں یوم جمہوریہ سفارت خانہ ہند ریاض میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ سنکڑوں ہندوستانیون کی موجودگی میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکڑ سہیل اعجاز خان نے قومی ترنگا لہراکر اس رنگارنگ تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ہندوستانی کمیٹی کے مرد و خواتین، پرواسی ایوارڈیز، دیگر سفارت کار اور ایمبیسی اسٹاف کی موجودگی نے تقریب کو مزید پر وقار و خوشگوار بنایا۔

 

پرچم کشائی کے بعد سفر ہند نے دنیا بھر میں بسے ہندوستانیون کے نام صدر جمہوریہ ہند کا جاری قوم کے نام پیام پڑھ کر سنایا۔ قومی دن کے موقع پر بطور خراج تحسین سفیر ہند سہیل اعجاز خان نے ایمبیسی احاطہ میں نصب مہاتماگاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی بھی کی۔

 

صدر جمہوریہ کے پیام اور سفیر ہند کے خطاب کے بعد حسب روایت طلباء، طالبات اور کمیونٹی ممبرز نے رنگارنگ کلچرل پروگرام میں قومی گیت، کلاسیکل رقص اور ڈرامے وغیرہ پیش کیا۔ صبح کی اولین ساعتون سے ہی ایمبیسی احاطہ میں ایک جشن کا ماحول تھا۔ اس موقع پر ایمبیسی کی جانب سے قومی گیتوں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ایک فوٹو بوتھ بھی قائم۔

 

آخر میں سفیر ہند نے کمیونٹی ممبرز اور مقامی صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button