صدر قاضی صاحب ضلع محبوب نگر کی اہلیہ محترمہ صاحبہ کا انتقال

صدر قاضی صاحب ضلع محبوب نگر کی اہلیہ محترمہ صاحبہ کا انتقال
نمازجنازہ منگل 27 جنوری منگل بعد نماز ظہر موتی مسجد محبوب نگر میں مقرر
محبوب نگر-26/ جنوری ( پریس نوٹ ) اسدالعلماء تنویر صحافت محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کی اطلاع کے بموجب یہ اطلاع بڑے ہی افسوس اور دکھ کیساتھ دی جاتی ہیکہ *صدر کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر حضرت قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدرقاضی ضلع محبوب نگر و سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت پیراں شاہ صاحب کی محل ( اہلیہ محترمہ صاحبہ رحمہااللہ ) کا بہ عمر 66 / برس آج صبح حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا اناللہ و انآء الیہ راجعون* مرحومہ عابدہ ، متقیہ ، صابرہ ،صوم و صلٰوۃ کے پابند تھے –
پسماندگان میں صدر قاضی صاحب قبلہ کے علاوہ مولوی قاضی سید شاہ محمد مجیب الدین غوثی قادری چشتی نائب متولی و سجادہ نشین کے علاوہ دو صاحبزادیاں موجود ہیں – جنکی نماز جنازہ 27 / جنوری بروز منگل بعد نماز ظہر موتی مسجد بوئے پلی گیٹ محبوب نگر میں مقرر ہے – جبکہ تدفین احاطہء حضرت پیراں شاہ صاحب رحمہ اللہ موتی نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی مزید تفصیلات کے لئے
*9440456118*
یا
*9440364074*
پر رابطہ کرکے تعزیت و پرسہ دیا جاسکتا ہے –



