جنرل نیوز

77 واں یومِ جمہوریہ دارالعلوم کھمم میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں 77 واں یومِ جمہوریہ نہایت عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر صدرِ مدرسہ مولانا عارف مظاہری نے قومی پرچم لہرایا۔

 

پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں مولانا عارف مظاہری نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد اسے چلانے کے لئے ایک مضبوط اور جامع دستور کی ضرورت تھی، جسے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی قیادت میں اُس وقت کے عظیم مجاہدینِ آزادی اور دانشوروں نے مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ ہند میں ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں اور ہمیں اپنے دستور و آئین پر فخر ہے۔

 

مولانا عارف مظاہری نے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے عناصر آئینِ ہند کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں، مگر ملک دستور سے ہی چلے گا اور آئین پر عمل آوری کے ذریعے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

 

اس موقع پر دارالعلوم کھمم کے طلبہ نے یومِ جمہوریہ اور حب الوطنی کے موضوع پر بہترین نغمے پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ یہ تقریب حافظ سید سلیم (مدرس، دارالعلوم کھمم) کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔

 

تقریب میں مدرسہ کے اساتذہ مولانا جاوید، حافظ عبد الرحمٰن، حافظ غلام مصطفی، حافظ محمد نذیر، مفتی رضوان، مفتی محبوب علی، مولانا سلمان، مفتی عمران، حافظ شریف، ماسٹر عبید، مولانا عبد الرحیم اور مفتی مذمل سمیت دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button