ایجوکیشن

محترمہ سیدہ عرشی اقبال پرنسپل ٹمریز کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات پر ضلع کلکٹر نظامِ آباد کے ہاتھوں توصیف نامہ سے نوازا گیا 

محترمہ سیدہ عرشی اقبال پرنسپل ٹمریز کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات پر

ضلع کلکٹر نظامِ آباد کے ہاتھوں توصیف نامہ سے نوازا گیا 

 

نظام آباد 26/ جنوری (اردو لیکس)محترمہ سیدہ عرشی اقبال پرنسپل ٹمریز و جونیئر کالج بوائز نزد ایم پی ڈی آفس ڈچپلی کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جشن جمہوریہ ہند کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منعقد تقریب میں ضلع کلکٹر نظام آباد محترمہ ایلا ترپاٹھی نے سیدہ عرشی اقبال کو توصیف نامہ سے کے اعزاز سے نوازا ضلع کلکٹر نے انہیں مبارکباد پیش کی

 

اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹرس انکت، کرن کمار ، کمشنر پولیس پی سائی چیتنیا کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیدار وں، عوامی قائدین و دیگر موجود تھے علاوہ ازیں

 

سیدہ عرشی اقبال کو ضلع کلکٹر کے ہاتھوں توصیف نامہ کے اعزاز سے نوازے جانے پر ٹمریز سے وابستہ سے پرنسپلس و اساتذہ، لکچرارس، عزیز واقارب نے سیدہ عرشی اقبال کو ضلع کلکٹر نظام آباد کے ہاتھوں توصیف نامہ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

اور مستقبل میں مزید ترقی و کامیابی کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا سیدہ عرشی اقبال نے انہیں توصیف نامہ سے نوازے جانے ضلع کلکٹر و تمام احباب سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button