تلنگانہ

دفتر تلنگانہ جاگروتی میں آٹو یونین کے قائدین کے ساتھ اجلاس۔کلواکنٹلہ کویتا کا خطاب

آٹو ڈرائیورس کے مسائل کی یکسوئی کےلئے جدوجہد کا عزم

کانگریس حکومت وعدہ کے مطابق 12ہزار روپئے فراہم کرے

دفتر تلنگانہ جاگروتی میں یونین کے قائدین کے ساتھ اجلاس۔کلواکنٹلہ کویتا کا خطاب

 

صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے یقین دلایاکہ آٹو ڈرائیورس کے درپیش مسائل کی یکسوئی کےلئے حکومت سے سختی کے ساتھ جواب طلب کیاجائے گا۔وہ دفتر تلنگانہ جاگروتی بنجا رہ ہلز میں آٹو یونین کے قائدین کےساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔کے کویتا نے مطالبہ کیاکہ کانگریس حکومت ماقبل انتخابات آٹو ڈرائیورس سے کئے گئے وعدہ کو پورے کرے ۔وعدہ کے مطابق آٹو ڈرائیورس کو 12ہزار روپئے فراہم کئے جائیں

 

۔انہوں نے آٹو ڈرائیورس کے مسائل اور درپیش مشکلات پر شدید تشویش کاا ظہار کیا اور کہاکہ اس معاملہ میں تمام آٹو یونینوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی۔کویتا نے کہاکہ ضرورت پڑنے پروزیر لیبر سے بھی ملاقات کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ قانونی اجازت نامہ رکھنے کے باوجود اضلاع سے آنے والے آٹو ڈرائیورس کو روکنا سراسر ناانصافی ہے۔کویتا نے کہاکہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے روزگار کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔صدرتلنگانہ جاگروتی نے مطالبہ کیاکہ حیدرآباد میں اضلاع کے آٹو ڈرائیورس پر ہونے والے حملوں اور ہراسانی کے واقعات کو فوری طور پر روکا جائے۔انہوں نے یقین دلایاکہ اس معاملہ میں پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے بات کی جائے گی اور اضلاع سے آنے والے آٹوز کے ڈرائیورس کو مکمل تحفظ کی فراہمی کےلئے موثر اقدامات کئے جائیںگے۔کویتا نے تلنگانہ تحریک کی حقیقی روح کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ جاگروتی ہمیشہ محنت کشوں کے حق میں کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ کےلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی

 

۔اس موقع پر کارگزار صدر تلنگانہ جاگروتی ایل روپ سنگھ ‘آٹو جاگروتی کے صدر ایم اے سلیم ‘جنرل سکریٹری اے آئی ٹی یو سی ملیشم گوڑ‘صدر ٹی اے ڈی ایس ستی ریڈی ‘ریاستی صدر ٹی این ٹی یو سی یادگیری ‘صدرجی یو ٹی ایس سرینواس ‘صدربی آر ٹی یو پرشوراموکے علاوہ تلنگانہ جاگروتی کے قائدین اور آٹو ڈرائیورس کی کثیرتعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button