جنرل نیوز
ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کی جانب سے سنیئر صحافی،شاعر شفیق احمد اطہر کی تہنیت

کریم نگر۔ ادارہ ادب اسلامی ہند، مکرم پورہ یونٹ کریمنگر کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی،مکرم پورہ میں منعقدہ یوم جمہوریہ مشاعرہ کے موقع پر عادل آباد کے سنیئر صحافی،شاعر،شفیق احمد اطہر کی صحافتی و ادبی خدمات پر انھیں پر خلوص تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر نگران مشاعرہ ،سنیئر صحافی نثار آحمد پروانہ، صدر مشاعرہ فیصل وارثی،صدر ادارہ مکرم پورہ یونٹ شیخ لیاقت علی وارثی،کے علاوہ صدر ایم۔اے۔متین اینڈ فرینڈس کے بانی ایم۔اے۔متین اکبر،عبدالحئ لطیفی،اظہار حسین،سعادت علی صدیقی،اسحاق علی،محمد خیر الدین،ڈاکٹر محمد شفیع اور پرنسپال گورنمنٹ کالج سرسلہ سری رگھونندن
میر شوکت علی و دیگر موجود تھے۔صاحب تہنیت نے ادارہ ادب اسلامی مکرم پورہ کریمنگر سے اظہار تشکر کیا۔



