ایم ایس کریئٹیو اسکول کے سالانہ عظیم الشان تین روزہ پروگرام ’اخلاق شو 2026‘ کا انعقاد
تربیت کی روشنی میں" (In the Light of Tarbiyah) اس سال کا مرکزی موضوع، شرکت کی عام اجازت

حیدرآباد، 29 جنوری (پریس ریلیز):ایم ایس کریئٹیو اسکول کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان تین روزہ پروگرام ’اخلاق شو 2026‘ کا انعقاد 30 اور 31 جنوری اور یکم فروری 2026 کو شہرِ حیدرآباد کے ثقافتی مرکز للیتا کلا تھورانم، پبلک گارڈنز، نامپلی میں کیا جا رہا ہے۔ یہ منفرد تعلیمی و اخلاقی تقریب بچوں کی کردار سازی، اقدار کی ترویج اور تربیت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس سال ’اخلاق شو 2026‘ کا مرکزی موضوع “In the Light of Tarbiyah” رکھا گیا ہے، جس کے تحت ایم ایس کریئٹیو اسکول کے طلبہ و طالبات چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک مختلف اسٹیج پروگرامس، اخلاقی اسکٹس، مکالمے اور عملی مظاہرے پیش کریں گے، جو بچوں کی تربیت، خاندانی اقدار اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
اخلاق شو میں جمعہ 30 جنوری کو شو کے پہلے دن طالبات کی جانب سے متاثر کن اسٹیج پروگرامس پیش کیے جائیں گے۔اس طرح اخلاق شو کا پہلا دن ’لیڈیز ڈے‘ یعنیٰخصوصی طور پر خواتین اور طالبات کے لیے مختص ہوگا۔ اس موقع پر ایم ایس کےانتظامیہ نےشہرِ حیدرآباد کی خواتین کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ باغِ عامہ نامپلی میں واقع اوپن ایئر تھیٹر تشریف لائیں اور طالبات کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسٹیج پروگرامس سے محظوظ ہوں۔
جبکہ ایم ایس کے طلباء یعٰنی لڑکوں کی جانب سے پیش31 جنوری اور یکم فروری کو ہونے والی اخلاق شوتقریبات میں عوام الناسمرد و خواتین دونوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ تین روزہ اخلاق شو میں اسٹیج شوز کے ساتھ ساتھ تعلیمی و تخلیقی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، جہاں طلبہ کی صلاحیتوں اور ان کے زریعہ بنائے گئے پروجکٹس کی نمائش کی جائے گی۔
ایم ایس کریئٹیو اسکول کی انتظامیہ نے والدین، سرپرستوں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تین روزہ اخلاقی و تعلیمی سفر کا حصہ بنیں اور نئی نسل میں مضبوط اخلاق، مثبت اقدار اور باوقار کردار کی تشکیل کے اس پیغام کو فروغ دیں۔
اس تقریب کے دوران دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک مختلف تعلیمی و تخلیقی اسٹالز لگائے جائیں گے، جہاں طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کریں گے، جبکہ شام 5 بجے کے بعد مرکزی اسٹیج پر رنگارنگ اور بامقصد اسٹیج شو کا آغاز ہوگا، جس میں اخلاق، تربیت اور کردار سازی پر مبنی متاثر کن پروگرامس پیش کیے جائیں گے۔



