حج وعمرہ سیزن کے دوران خدمات، جامعہ ام القری میں فورم کا آغاز۔ وزیر حج و عمرہ

کے این واصف
سعودی وزارت حج گزرے حج کی کوتاہیون، عوام سے حاصل شکایات و تجاویرز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اگلے حج کے انتظامات کو قطیت دی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی زیرنگرانی سیزنل پروفیشنز فورم کا آغاز جامعہ ام القری کے کنگ سعود ہال میں ہوا ہے۔
فورم میں حج وعمرہ سیزن کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے فورم میں مختلف نکات پرغور کیا جائے گا۔ وزارت افرادی قوت بھی شریک ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج وعمرہ نے کہا سیزنل پروفیشنز فورم کا مقصد زائرین خدمت کے لیے متعین افراد کی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم انداز میں ضیوف الرحمان کی خدمت کریں۔
تقریب میں وزارت حج وعمرہ نے المعرفہ وقف اور صلۃ کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جس کے تحت کمپنی کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور رہنمائی ومعاون کے لیے تربیتی پروگرام مرتب کرنا ہیں جو سیزنل ورکرز کے لیے اہم ہوں گے۔
فورم میں 30 کے قریب ورکشاپس ہوں گی جبکہ شرکا کی تعداد 25 ہزارسے زیادہ ہے۔



