انٹر نیشنل

سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ “بورڈ آف پیس” انیشٹیو کی سپورٹ کا اعادہ  

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ “بورڈ آف پیس” انیشٹیو کی سپورٹ کا اعادہ

پچھلے ہفتہ سعودی عرب نے آٹھ مسلم ممالک سمیت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس ہفتہ کابینہ کی ہفتہ وار اجلاس میں اس اعلان کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے کوششوں، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

 

غزہ پٹی میں امن کی مکمل بحالی کے لیے “بورڈ آف پیس” انیشٹیو کی سپورٹ کا اعادہ کیا اور اسے ایک عبوری طریقہ کار قرار دیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی سے تنازعات کے خاتمے اور تعمیر نو میں سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے خطے کے ممالک اورعوام کے لیے سلامتی و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔

 

اجلاس کے آغاز میں ولی عہد نے ارکین کابینہ کو شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے موصول ہونے والے پیغام سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے “ایس پی اے” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اجلاس نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں مملکت کے وفد کی شرکت کو سراہا جس نے مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کو اس پلیٹ فارم پر اجاگرکیا۔

 

اجلاس نے مملکت کی جانب سے 22 اور 23 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کے فیصلے کی بھی تعریف کی۔اجلاس کے آخر میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر مختلف ورزاتوں کو دستخط کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ “بورڈ آف پیس” انیشٹیو کی سپورٹ کا اعادہ

متعلقہ خبریں

Back to top button