جنرل نیوز

نارائن پیٹ بلدی انتخابات: مجلس نے شاندار ریلی کے ساتھ دو مضبوط امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کیے

نارائن پیٹ: 30 جنوری (اردو لیکس)نارائن پیٹ بلدی انتخابات کے لیے نامزدگی کے عمل کے آخری دن شہر بھر میں انتخابی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کے ساتھ ساتھ عوامی جوش و خروش بھی عروج پر رہا۔

 

اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین نے نارائن پیٹ بلدیہ کے لیے دو مضبوط اور متحرک امیدوار میدان میں اتار کر اپنی انتخابی حکمتِ عملی کا واضح اعلان کیا۔ آج بعد از نمازِ جمعہ مجلس کے ضلعی دفتر سے بلدیہ کے دفتر تک ایک شاندار اور منظم ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

ریلی کے بعد وارڈ نمبر 23 سے مجلسی امیدوار الحاج محمد تقی چاند اور وارڈ نمبر 24 سے محمد تقی چاند پیر نے، عبدالوہاب کارپورٹر، چندرائن گٹہ (حیدرآباد) کی نگرانی میں، اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے۔

 

نامزدگی کے موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنان کی قابلِ لحاظ تعداد موجود رہی، جن میں عبد القادر میسوری ضلع صدر مجلس، محمد شریف قریشی، سید محمود میاں، سلمان مڑکی، ایڈوکیٹ فیض چاند، یوسف چاند، عبدالعزیز یادگیری کے علاوہ دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم کو بھرپور بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button