’’احترامِ انسانیت‘‘ مہم کا 31 جنوری بروز ہفتہ کو بعد مغرب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراونڈ پر عظیم الشان اختتامی جلسہ عام

حیدرآباد ۔جناب سید محمد عبد القادر ناصر ‘ کنوینر اجلاس ” احترام انسانیت” مہم کی اطلاع کے بموجب سماج میں بڑھتے ہوئے قتل و تشدد کے واقعات، منشیات کا سیلاب اور سماجی برائیوں کے خاتمہ اور ان برائیوں کے خلاف عوام الناس کو بیدار کرنے کی غرض سے جماعتِ اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’احترامِ انسانیت‘‘ بروز ہفتہ، 31 جنوری 2026 کو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراؤنڈ، چنچل گوڑہ، حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔
جلسے کا آغاز شام 6:30 بجے ہوگا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔اس جلسہ عام کی صدارت امیرِ حلقہ جماعتِ اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ، جناب محمد اظہرالدین صاحب فرمائیں گے۔ جلسہ عام سے محترم مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ ، مولانا غیاث احمد رشادی ، ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ، مولانا عبید الحمن اطہر ،مولانا احسن الحمومی،جناب مرزا سلیم بیگ کے علاوہ دیگر علماء کرام، دینی ، ملی اور سماجی شخصیات اور جماعتِ اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد کے ذمہ داران مخاطب کریں گے اور موجودہ حالات میں انسانی جان، عزت اور وقار کی اہمیت پر مدلل خطاب کریں گے۔منتظمین کے مطابق
اس جلسہ عام کا مقصد معاشرے میں پھیلتی ہوئی برائیوں، نفرت، تشدد اور بے حسی کے خلاف آواز بلند کرنا اور یہ پیغام عام کرنا ہے کہ انسانی وقار کا احترام ہی ایک پرامن اور صحت مند سماج کی بنیاد ہے۔جلسہ عام میں خواتین کے لیے نشستوں کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے عوام الناس، نوجوانوں، دانشوروں اور امن پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کر کے اس اہم سماجی پیغام کو مضبوط اور جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔
جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کی مقامی یونٹس ملک پیٹ ‘ یاقوت پورہ ‘ ریاست نگر، عنبر پیٹ ‘ چار مینار اور چھتہ بازار شریک اجلاس رہیں گی۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9704049991 ،
9885206881پر ربط کیا جاسکتا ہے۔



