تلنگانہ

تلنگانہ میں اقلیتیں اور دائیں بازو کا کردار۔فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس کے آئینے میں تلنگانہ کی زمینی حقیقت۔عوامی اجلاس

حیدرآباد ۔ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر۔ تلنگانہ) کے زیرِ اہتمام بروزہفتہ، 31 جنوری 2026 کو دوپہر ٹھیک دو بجے 2PM نہرو آڈیٹوریم ، مدینہ ایجوکشن سنٹر نامپلی حیدرآباد میں ایک اہم عوامی و فکری پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوانMinority Communities and the Right Wing in Telangana تلنگانہ میں اقلیتیں اور دائیں بازو کا کردار اور اقلیتی برادریوں کو درپیش سماجی و قانونی مشکلات رکھا گیاہے۔

 

اے پی سی آر۔ تلنگانہ ریاست میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات پر مسلسل کام کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیموں کے ذریعے مختلف علاقوں کا دورہ کر چکا ہے، جہاں متاثرین اور عینی شاہدین سے ملاقاتوں اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر تفصیلی اور حقائق پر مبنی رپورٹس مرتب کی گئی ہیں۔ ان رپورٹس کا مقصد زمینی حقائق کو سامنے لانا اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے قانونی امداد فراہم کرنا ہے، جس میں شکایات کے اندراج، ایف آئی آر، عدالتی رہنمائی اور بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

 

اس پروگرام میں معروف سماجی جہد کار اور سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل پرشانت بھوشن، جسٹس ابھیئے تھپسے، جسٹس چندر کمار (ریٹائرڈ)، پروفیسر ہراگوپال، جھانسی گیڈم،عامر علی خان،فواز شاہین اور نیشنل سکریٹری اے اپی سی آر۔ ندیم خان سمیت معروف شخصیات خطاب کریں گی۔ اے پی سی آر تلنگانہ کے مطابق ایسے پروگرام موجودہ حالات میں سماجی ہم آہنگی، قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔

 

ڈاکٹر شیخ محمد عثمان، سیکریٹری اے پی سی آر تلنگانہ نے طلبہ، وکلا، صحافیوں ، سماجی کارکنان، میڈیا اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے جناب محمد کلیم الدین سے موبائل نمبر6302610057 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button