جنرل نیوز

3فروری کوکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان چوبیسواں سالانہ مرکزی جلسۂ شب ِ برأت

3/فروری کوکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان چوبیسواں سالانہ مرکزی جلسۂ شب ِ برأت

بیرونی مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ، حضرت علامہ مفتی سلمان ازہری (جامعہ ازہر)، حضرت علامہ مفتی سید ریحان میاں (اترپردیش)کا مختصر تعارف

حیدرآباد۔31/جنوری2026ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان چوبیسواں سالانہ مرکزی جلسہ شب برأت و تحفظ ِ ناموس رسالت ﷺ کا انعقاد3/فروری 2026ء بروزمنگل بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا

 

۔ اس عظیم الشان جلسہ میں پہلے مہمانِ مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ،مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری حفظہ‘ اللہ (فاضل جامعہ ازہر) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے ،ہندوستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں آپ کی شخصیت مسلمانانِ عالم کیلئے قابل فخر بن چکی ہے ۔ آپ کی ذات ِ گرامی شب و روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہتی ہے ۔ آپ کا سلسلہ نسب خلیفہ ٔ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓسے ملتا ہے ۔ آپ ایک عظیم علمی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں

 

آپ کے والد گرامی حضرت مولانا محمد بن حسن مصباحی صاحب شاگرد حضور حافظ ملت و مرید مفتی اعظم ہند تھے۔ آپکے دادا مولانا حسن مصلیار ‘ قاضی ٔاسلام نداوارم کالی کٹ ‘کیرلا ایک عظیم علمی شخصیت گذرے ہیں ۔ آپ نے حفظ القرآن جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے کیا ، عالمیـت و فضیلت کی سند آپ کو الجامعۃ الغوثیہ ممبئی سے حاصل ہے آپ نے حضور تاج الشریعہ ؒکے ادارہ جامعۃ الرضا بریلی شریف سے کامل الفقہ کی سند حاصل کی اور جامعۃ الازہر مصر سے فاضل کی سند رکھتے ہیں ۔

 

آپکے فیضان خطابت سے ہزارہا افراد نے اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے مزین کیا اور کئی نوجوان دین متین کی خدمات میں شامل ہوچکے ہیں۔ کمیٹی کی دعوت پر پہلے مہمان مقرر کی حیثیت سے حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔ دوسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین ،مفکر اسلام ، ماہر اللسان ، ساحر البیان ، خطیب ِ ذیشان حضرت العلامہ مولانا مفتی سید ریحان میاں صاحب (خانقاہ معظمیہ ، سنبھل ، اتر پردیش) کی شخصیت مبارکہ بھی محتاجِ تعارف نہیں ہے

 

آپ کی علمی بصارت اور دین متین کی اشاعت کے خدمات قابل قدر ہیں ۔ آپ کا شمار ہندوستان کے صف ِ اول کے اکابر علماء میں ہوتا ہے آپ کے خطابات ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مشہور و معروف ہیں ۔ آپ کے فیضانِ علمی و خطابت سے ہزارہا طلباء اور عاشقانِ رسول ﷺ مستفید ہوچکے ہیں ۔ آپ کا نسبی تعلق سید السادات سرکار سید جلال الدین المعروف مخدوم جہانیان جہاں گشت رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے ۔ آپ مخدوم جہانیان جہاں گشت ؓکے ساتویں پشت کے شہزادے سرکار قطب اعظم سید معظم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے ہیں

 

۔ آج سے ۲۵۰ سال قبل بحکم حضور سرکارِ دو عالم ﷺ سکھر بخاری سے آپ کے اجداد اترپردیش تشریف لائے ۔ جہاں پر آج خانقاہ معظمیہ جنیٹہ شریف واقع ہے اس مقام کو مجرہ کہا جاتا تھا جہاں پر سرکش جنات کا بسیرا تھا ۔ یہ سرکش جنات لوگوں کو پریشان کرتے تھے ۔ بحکم خدا وندی آپ کے اجداد نے ان جنات کو یہاں سے ہٹادیا جس کی وجہ سے اس مقام کا نام جن ہٹا (جنیٹہ شریف) پڑگیا ۔ حضرت العلامہ مولانا سید ریحان میاں صاحب قبلہ خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند فخر السادات حضرت سید جعفر میاں معظمی نوری رحمتہ اللہ کی چوتھی پشت کے پوتے ہوتے ہیں اور نمونہ اسلاف ، ناصر قوم و ملت حضرت ڈاکٹر سید ناصر میاں نوری معظمی صاحب قبلہ کے صاحبزادے ہیں ۔ آپ کے علمی و روحانی فیضان سے ہزارہا لوگ استفادہ کرچکے ہیں ۔

 

علمی و روحانی سادات خاندان سے آپ کا تعلق ہونے کی بنیاد پر آپ ظاہری اور باطنی علوم کا سرچشمہ ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ پہلی بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے اعزاز ہوگا ۔ نیز حیدرآباد دکن کا معروف علمی ر وحانی خانودائہ شرفی چمن کے آفتاب ‘شہزادہ حضرت عبدالحفیظ مدنی شرفی صاحب قبلہ ؒ ، مفکر اسلام ‘ خطیب ذیشان ‘ حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی صاحب کی شخصیت بھی محتاج ِ تعارف نہیں

 

۔ خانوادئہ شرفی چمن کے علمی ور وحانی فیضان سے شہر حیدرآباد دکن ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے بھی لوگ فیضیاب ہوتے ہیں ۔ آپ کے خطابات ہندوستان کی کئی ریاستوں ہوچکے ہیں ۔ آپ جہاں علوم روحانی کا سرچشمہ ہیں وہیں علوم دینیہ کی خدمات میں شب و روز مصروف رہتے ہیں ۔ اس جلسہ میں آپ کا بھی خصوصی خطاب ہوگا ۔

 

کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے

 

۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی صاحب ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب (صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن ) ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، مولانا عبدالجلیل قادری نظامی صاحب ( خطیب و اما م جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ) ، مولانا محمدمشتاق احمد نظامی صاحب ، مولانا ظہیر الدین رضوی القادری ، مولانا محمدطیب مومن صاحب ، مولانا محمد عبدالماجد رضاقادری صاحب ، مولانا محمد عابد اقبال شرفی صاحب ، مولانا ممتاز احمد اشرفی صاحب ، مولانا اعظم قریشی قادری صاحب ، مولانا اخترالقادری صاحب ، مولانا شاکر اشرفی صاحب ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔

 

بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمعیل علی خاں ، محمد شفیع رضا قادری ، داؤد قادری ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی )، مولانا مفتی محمد عبدالماجد قادری مولانا مفتی فاروق رضا قادری کے بھی خطابات ہونگے ۔ اس عظیم الشان جلسہ میں شب برأت کی اہمیت و فضیلت ، اُمت محمدیہ اور دیگر امتوں میں فرق ، دین اسلام کی عظمت ، تحفظ ناموس رسالت اور مسلمانوں کا کردار ، دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس ، جیسے عنوانات پر مہمان مقررین و مقامی مقررین کے خطابات ہونگے ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور دین متین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے ، ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے الحمد للہ کمیٹی مسلسل 30سالوں سے اپنے خدمات کو جاری رکھے ہوئے

 

۔ سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع نشستوں کے انتظامات ، پینے کے پانی اور پارکنگ کی سہولت رہیگی۔ محمد اسلم اشرفی ، محمد عادل اشرفی ، سید لئیق قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، عبدالکریم رضوی ، سید طاہر حسین قادری نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان جلسہ کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button