ایجوکیشن

آفرین سلطانہ کو 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر بیسٹ لیکچرر ایوارڈ

نرمل:محترمہ آفرین سلطانہ، لیکچرر، کو 77ویں یومِ جمہوریہ کے پُرمسرت موقع پر بیسٹ لیکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں محترمہ ابھیلاشا ابھینو، معزز ضلع کلکٹر نرمل کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات، محنت اور لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔

 

اس فخر کے موقع پر ان کے اہلِ خانہ کو بھی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ ان کے والد شیخ داؤد (ریٹائرڈ آر ٹی سی ڈرائیور)، والدہ مہرو النساء (خانگی خاتون)، اور ان کے بھائی شیخ فضلُر رحمان (لیکچرر)، شیخ مجیب (لیکچرر) اور شیخ جاوید (تاجر) نے خوشی کا اظہار کیا۔ اسی طرح ان کی بہنوں شاہین سلطانہ (لیکچرر) اور یاسمین سلطانہ (لیکچرر) نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

کالج انتظامیہ، پرنسپل اور عملے نے ان کی اس کامیابی پر مسرت اور فخر کا اظہار کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر ایم سدھاکر، وائس پرنسپل یو گنگادھر، ڈاکٹر رجیتھا، ڈاکٹر پون کمار، دلیپ کمار، سرینواس، شبھاش، مہروز خانم، تحنیت، ثنا، غزالہ، نصرت بیگم، حسیب الرحمٰن، منور اور منہاج الحق نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خلوصِ نیت اور تدریسی خدمات کو سراہا۔

 

یہ اعزاز نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دیگر اساتذہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور ترغیب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button