ایجوکیشن

ورلڈ ٹین پارلیمنٹ 2026: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کی مسلسل پانچویں بار تاریخی کامیابی، 7 طالبات کا شاندار انتخاب

حیدرآباد:30 جنوری (پریس ریلیز)ایم ایس کریٹیو اسکول کی سات طالبات کو باوقار ورلڈ ٹین پارلیمنٹ 2026 کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈ یمی کے لیے ایک بار پھر فخر و مسرت کا موقع ہے، کیونکہ ادارے کے طلبہ کو مسلسل پانچویں سال عالمی سطح کے معتبر ادارے ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے پانچویں سیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ دنیا کی پہلی طلبہ پر مبنی عالمی تنظیم ہے جہاں دنیا بھر سے منتخب نوجوان عالمی رہنما مقامی اور عالمی سطح کے اہم سماجی، تعلیمی اور انسانی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور بامقصد تجاویز پیش کرتے ہیں۔

 

اس شاندار کامیابی کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر کے 50 ممالک سے تقریباً 5 لاکھ بچوں نے اس عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مجموعی طور پر 30 طلبہ و طالبات کا انتخاب عمل میں آیا تھا، جن میں سے عالمی ووٹنگ اور سخت میرٹ کی بنیاد پر ان 7 طالبات نے حتمی نشستیں حاصل کر کے ملک اور ادارےکا نام روشن کیا۔ ڈاکٹر معظم حسین نے مزید کہا کہ ہماری طالبات اب صرف حیدرآباد تک محدود نہیں رہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا چکی ہیں، اور ان کے نام یونیسکو (UNESCO) کے ابواب میں درج ہونا ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اکیڈمک ڈائریکٹر سید حمید نے اس موقع پر منتخب طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے منتخب طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی اس عالمی حیثیت کو مثبت انداز میں استعمال کریں، دوسروں کے لیے ایک مشعل راہ بنیں اور عالمی پلیٹ فارم پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے والی طالبات میں مدیحہ فاطمہ (جماعت نہم)، شفا ناز (جماعت دہم)، سیدہ مریم سلطانہ (جماعت نہم)،سیدہ زینب کلیم (جماعت نہم)، عائشہ فاطمہ (جماعت ہشتم)، سیدہ نبیلہ راحت (جماعت ہشتم)،لودھی عائشہ خان (جماعت ہشتم)،شامل ہیں۔

 

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ورلڈ ٹین پارلیمنٹ (WTP) کے لیے ایم ایس کریٹیو اسکول کے مجموعی طور پر 36 طلبہ و طالبات منتخب ہو چکے ہیں، جو ادارے کی مسلسل کامیابی اور عالمی سطح پر اس کی مضبوط ساکھ کا ثبوت ہے۔ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جہاں 13 تا 19 سال کی عمر کے نوجوان دنیا بھر سے ایک سالہ معیاد کے لئے منتخب ہو کر سماجی، تعلیمی اور عالمی مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کرتے ہیں۔

 

اس ادارے کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، تخلیقی سوچ، سماجی شعور اور عالمی شہریت کو فروغ دینا ہے، جبکہ منتخب ارکان کو رہنمائی، مواقع اور عالمی سطح پر شناخت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button