وزارتِ داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم’ابشر‘پر نئی سروسز کا اجرا۔ تارکین وطن متوجہ ہوں

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی وزارت داخلہ پورٹل “ابشر” جس کے ذریعہ سعودی شہریوں اور مملکت میں برسرے کار غیر ملکی باشندوں کی تمام تر معلومات موجود ہوتی ہیں جس کے ذریعہ غیر ملکی وزارت کے دفاتر کو گئے بغیر خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ابشر کی سہولتون میں وقتاًُ فوقتاً اضافہ کیا جاتاہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے وزارتِ داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “ابشر” پرفراہم کی گئی نئی خدمات کا اجرا کردیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق ابشرپلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی نئی ڈیجیٹل سہولیات کے اجرا کی تقریب ادارہ امن عامہ کے مرکزی دفترریاض میں منعقد کی گئی۔
ابشرپلیٹ فارم پر جاری کی جانے والی نئی سروسز جن کا اجرا ڈائریکٹر امن عامہ نے کیا ان میں ایئرگن کے لائسنس کے حوالے مختلف سروسز کے علاوہ موٹرسائیکل کی ملکیت دوسرے کے نام منتقل کرنا ، موٹرسائیکل کے استعمال کا این اوسی، گاڑی کے ڈسپلے کارڈ کےعلاوہ ’ابشربزنس‘ اکاونٹ کے ذریعے مکمل ناکارہ گاڑیوں کی ملکیت کو منسوخ کرانا بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی نگرانی کے شعبے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے انسٹالیشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا، کیمرہ انسٹالیشن سرٹیفکیٹ کا جائزہ لینا ودیگر امور کو شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے وزارتِ داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “ابشر” کا مقصد سعودی شہریوں اور یہاں مقیم غیرملکیوں کے لیے سرکاری امور کی ڈیجیٹل انجام دہی کے حوالے سے کافی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
اس ضمن میں وزارتِ داخلہ کی کوشش ہے کہ وہ خدمات جو براہ راست عوام سے متعلق ہیں انہیں ابشرپلیٹ فارم پر مہیا کیا جائے تاکہ لوگوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت ہو۔



