جنرل نیوز

ایم ایل اے، ایم ایل سی اور آر جے ڈی سومی ریڈی کے ہاتھوں ایم ٹی یو کیلنڈر کا افتتاح

حیدرآباد، 31 جنوری

دارالسلام، آغاپورہ میں مجلس ٹیچرس یونین تلنگانہ کے زیرِ اہتمام دیواری ، ٹیبل کیلنڈر اور ڈائری کی پروقار رسمِ اجرا منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کیلنڈر کا افتتاح جناب جعفر حسین معراج صاحب (ایم ایل اے)، جناب مرزا ریاض الحسن آفندی صاحب (ایم ایل سی) اور شری سومی ریڈی، صاحب، آر جے ڈی کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اساتذہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے مجلس ٹیچرس یونین تلنگانہ کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر محترمہ ملکہ بیگم صاحبہ کے علاوہ مجلس ٹیچرس یونین کے قائدین و ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھے۔

 

یونین کے قائدین میں جناب محمد معین الدین (ریاستی صدر)، جناب محمد عبدالعلیم (ریاستی جنرل سیکرٹری)، جناب مغنی مسعود (کور کمیٹی ممبر)، جناب محمد افتخار حیدرآباد ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری، جناب محمد اقبال حسام الدین (ڈسٹرکٹ فینانس سیکرٹری)، جناب محمد شفیع اللہ (جنرل سیکرٹری، اصف نگر منڈل) اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

 

اس موقع پر ایم ٹی یو ، کے تمام قائدین نے بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہی کی قیادت اور سرپرستی میں مجلس ٹیچرس یونین قائم ہوئی، جس کا مقصد اساتذہ، طلبہ اور اسکولوں سے متعلق مسائل، خصوصاً اسکول عمارتوں اور تعلیمی سہولتوں کے مسائل کا حل ہے۔

 

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس ٹیچرس یونین، بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی زیرِ قیادت، آئندہ بھی اساتذہ اور تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button