مضر صحت خوراک غیرمتوازن طرز زندگی،مسلم مرد وخواتین کی اوسط عمر میں بتدریج کمی کا سبب۔ ویسٹرن ہاسپٹلس ویب سائٹ کا افتتاح، ڈاکٹر قطب الدین اورعامر علی خان کا خطاب

حیدرآباد۔ (راست) امریکہ میں مقیم ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین نے کہا کہ مریض ڈاکٹر میں خدا کا وجود تلاش کرتا ہے اس لئے ڈاکٹرس کو مریض سے شائستگی، اخلاق سے پیش آنا چاہئے۔کیونکہ ڈاکٹر کے حوصلہ افزا رویہ سے مریض جلد شفایاب ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر قطب الدین ویسٹرن ہاسپٹلس ریڈ ہلز (لکڑی کا پل) ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔
انہوں نے حکیم ابو علی سینا، حکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے پیشہ طب میں ایک انقلاب رونماء کیا تھا۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ مریض کے تشخیص اور علاج کے معاملے میں جذبہ انسانی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے داکٹر اور مریض کے درمیان ہمدردی کے رشتہ کو پروان چڑھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ادویات سے مرض کا علاج ہوتا ہے جبکہ ڈاکٹرس کا رویہ مریض کے ذہن اورروح کے زخموں کے لئے مرہم کا کام کرتا ہے۔ قبل ازیں جناب عامر علی خان ایڈیٹر سیاست نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا
اور “میڈیکل اینڈ ہیلتھ گلوبل سروے رپورٹ” کے حوالے سے انکشاف کیا کہ مسلم مردحضرات کی اوسط عمر میں پانچ سال اور خواتین کی اوسط عمر میں 6.5 سال کی کمی کا پتہ چلا ہے۔ غیر موضوع خوراک، بے ترتیب طرز زندگی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان اور حیوان کے درمیان جو فرق ہے وہ ہمدردی کا جذبہ ہے۔ انہوں نے ویسٹرن ہاسپٹلس کے ڈاکٹرس کی ستائش کی جو انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور کفایتی خرچ پر کارپوریٹ علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ عامر علی خان نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے
انسانی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے پیشہ طب کے تقدس کو برقرار رکھا ہے۔ انھون نے کہا کہ عام طور لوگ بڑے دواخانون سے رجوع ہوتے ہیں اور ابتدائی ادائیگی کے بعداکثر اوقات علاج جاری رکھنے وہ قرض لیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویسٹرن ہاسپٹلس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اس ضمن میں مناسب رہنمائی کرے گا۔ ڈاکٹر فیصل مصطفی نے خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جنید (ریاض، سعودی عرب)، ڈاکٹر سید اکبر حسن (گیسٹرو انٹرو پلوجسٹ)، ڈاکٹر متین الدین سلیم، ڈاکٹر سارنگ، جناب انتصار علوی اس موقع پر موجود تھے۔



