جنرل نیوز
خانہ پور میں ایم پی جے کا قیام

خانہ پور۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل خانہ پور میں تنظیم ایم پی جے (Moment for Peace and Justice) کا باضابطہ قیام عمل میں آیا۔ 2026–2027 کی میعادِ کے لیے عہدیداران کا انتخاب باہمی اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔
اس موقع پر ممتاز قانون داں شیخ عبدالقادر صاحب (ایڈوکیٹ) کو صدر واسع خان صاحب کو نائب صدر، شیخ انصار صاحب کو سکریٹری اور عبدالغنی صاحب کو خازن منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب ایم پی جے تلنگانہ کے نائب صدر احمد عبدالنعیم صاحب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں عمل میں آیا۔
اجلاس کی کارروائی مولانا عتیق الدین فیض صوفی نے انجام دی۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان تمام ذمہ داران کو استقامت عطا فرمائے۔




