یوم جمہوریہ مشاعرہ – زیر اہتمام “گلوبل جھارکھنڈ ویلفیر اسوسی ایشن ریاض

کے این واصف
ہندوستان کے 77وین جمہوریہ کے موقع پر “گلوبل جھارکھنڈ ویلفیر اسوسی ایشن”،ریاض سعودی عرب نے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریاض کے بہترین و منتخب شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس محفل میں ریاض کی حرکیاتی شخصیت و معروف سماجی جہت کار ڈاکٹر ادریس احمد گوار نے بحیثیت مہمان حضوصی شرکت کی۔
مشاعرے کی صدارت کہنہ مشق و قادر الکلام شاعر جناب ظفرمحمود نے کی۔ شہ نشین پر موجود دیگر شعرائے کرام میں جناب افتخار راغب، جناب سہیل اقبال، جناب حسان عارفی، جناب عبدالرحمان راشد، جناب منصور قاسمی شامل تھے جنہون نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ اس محفل میں ادب دوست حضرات اور معززاں شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے انتظام و انصرام کو گلوبل جھارکھنڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے اراکین کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔
داعی محفل و صدر جھارکھنڈ ویلفیر اسوسی ایشن محترمہ شازین ارم اور نائب صدر ڈاکٹر تنویر عالم نے مہمانان کا خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت سے تقریب کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شازین ارم اور ڈاکٹر تنویر نے مہمان خصوصی ڈاکٹر ادریس احمد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔




