جنرل نیوز

فون ٹیپنگ کے نام پر اپوزیشن کے خلاف سازش ریونت ریڈی حکومت پر الزامات اوٹکور چیک پوسٹ پر بی آر ایس کا احتجاج

فون ٹیپنگ کے نام پر اپوزیشن کے خلاف سازش

ریونت ریڈی حکومت پر الزامات

اوٹکور چیک پوسٹ پر بی آر ایس کا احتجاج

 

اوٹکور:  فون ٹیپنگ کے نام پر اپوزیشن کو نشانہ بنانے اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کے خاندان کے خلاف سازش کے تحت تحقیقات کیے جانے کے خلاف بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی جانب سے اتوار کے روز اوٹکور چیک پوسٹ پر زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔اس موقع پر اوٹکور منڈل کے سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس حکومت اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید تنقید کی

 

۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہوں کے دور میں بھی گڈاچاریوں اور انٹیلی جنس کا نظام موجود تھا اور سماج دشمن عناصر کی نگرانی کے لیے فون ٹیپنگ ایک عام عمل رہا ہے، جس کا براہِ راست حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ کانگریس حکومت جان بوجھ کر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں تحقیقات کے نام پر سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ان کے خاندان کو نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اروند کمار نے کہا کہ ایک عظیم تحریک کے ذریعے تلنگانہ ریاست کے قیام اور دس سال تک فلاحی اسکیموں کے ذریعہ ریاست کی ترقی کے لیے کام کرنے والے لیڈر کے خلاف انتخابات سے قبل تحقیقات شروع کرنا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو یہ سوچنا چاہیے کہ ریاست کی ترقی کے لیے کون سی اسکیمیں لانی ہیں، نہ کہ اپوزیشن کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔اروند کمار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کرے کہ انتخابات سے قبل اس طرح کی تحقیقات کیوں ضروری سمجھی جا رہی ہیں،

 

اور خبردار کیا کہ بی آر ایس اس سازش کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی۔اس احتجاج میں منڈل صدر بی آر ایس لکشما ریڈی، ٹاؤن صدر وینکٹیش، شیوا ریڈی، سابق نائب سرپنچ عباد الرحمن، عبدالرحیم (سینئر قائد بی آر ایس)، محمد انور پاشا (حسن آباد)، شیخ سمیع اللہ ، گنگا درچار ی ،انند رڈی ،سمیت بی آر ایس کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button