کورٹلہ میں خادمینِ امت ناندیڑ کے زیرِ اہتمام منعقدہ جلسہ تقسیمِ انعامات "مسابقہ سیرت النبیؐ و خوشخطی” کا شاندار انعقاد

کورٹلہ میں جلسہ تقسیمِ انعامات "مسابقہ سیرت النبیؐ و خوشخطی” کا شاندار انعقاد
ریاستی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی
الحمدللہ! بہت خوشی و مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ خادمینِ امت ناندیڑ کے زیرِ اہتمام منعقدہ "سیرت کوئز اور خوشخطی مسابقہ” میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں آج یکم فروری 2026 بروز اتوار، کنگس گارڈن فنکشن ہال (حاجی پورہ)، کورٹلہ میں ایک پروقار "جلسہ تقسیمِ انعامات” منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں ریاست اور ضلع کی سطح پر ٹاپ کرنے والے ہونہار طلبہ کو خصوصی انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔
صدارت و سرپرستی:
اس بابرکت محفل کی صدارت حضرت مفتی عبدالمعز شامزی صاحب نے فرمائی، جبکہ سرپرستی مولانا محمد لئیق الرحمن قاسمی صاحب (خادم ختم نبوت کورٹلہ) نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں مولانا عبدالرحیم طارق اسعدی، مولانا عبدالکریم اسعدی، مولانا سید نعیم اسعدی اور مفتی محمد مجیب الرحمن قاسمی شریک رہے۔
کامیاب امیدواروں کے درخشندہ نتائج:
تقریب کے دوران درج ذیل طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر اعزازات دیے گئے:
* سیرت النبیؐ کوئز (گروپ B): ام سلمہ (بنت شیخ محمد، ریشمی دھر تیجا کالج) نے 88 نشانات کے ساتھ ریاست میں دوسرا اور ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا۔
* خوشخطی (تیلگو): علیہ نور (بنت محمد صلاح الدین، اقراء ہائی اسکول) نے ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
* خوشخطی (اردو): فرحان احمد (فرزند نجم الدین زاہد، نونہال ہائی اسکول) نے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔
* شجر کاری مہم: "ایک پیڑ حضرت عائشہؓ کے نام” مہم کے تحت ریاست کے ٹاپ 10 امیدواروں میں عارفیہ فردوس اور امیمہ حورین نے جگہ بنا کر کورٹلہ کا نام روشن کیا۔
خصوصی ایوارڈز و اعزازات:
تعلیمی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں درج ذیل شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے:
* مثالی صحافت ایوارڈ: جناب الیاس احمد خان صاحب (برائے گراں قدر صحافتی خدمات)۔
* مثالی معلم ایوارڈ: جناب محمد واثق صاحب (برائے 43 سالہ بے لوث تعلیمی خدمات)۔
اس موقع پر علمی شخصیات جناب واجد صاحب (ریٹائرڈ پرنسپل) اور جناب کریم الدین صاحب (سینئر لکچرر) نے بھی شرکت کی اور طلبہ کو محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
انتظامات و نگرانی:
پروگرام کی تمام تر نگرانی محمد عابد مدنی (ڈسٹرکٹ آرگنائزر) نے انجام دی۔ مقررین نے خادمینِ امت ناندیڑ کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے طلبہ میں دینی و تعلیمی شعور بیدار ہوتا ہے۔ تقریب میں علمائے کرام، اساتذہ اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر جناب خواجہ صفی العابدین صاحب اور عبدالباطن صاحب ، Arfa ٹراویل کورٹلہ ، Ahmed بیلڈر، RK MINI MART اسلم صاحب.. آپ تمام کی خدمات اور تعاون کے لئے بہت بہت شکریہ
اللہ آپ تمام کی محنتوں و کاوشوں کو قبول فرمائے. اور بہترین آجر عطاء فرمائے. آمین




